شدید بارش اسلام آباد پنڈی

شدید بارش، اسلام آباد اور پنڈی کے کئی علاقے ڈوب گئے،2افراد جاں بحق

Spread the love

شدید بارش اسلام آباد پنڈی

اسلام آباد /راولپنڈی، لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں موسلا دھار

بارشوں نے تباہی مچادی ، شدید بارشوں کے باعث سڑکیں اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،متعدد گاڑیاں سیلابی ریلوں میں بہہ

گئیں ،درجنوں کو نقصان پہنچا،درجنوں گھر وں میں پانی داخل ہوگیا ، 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،معمولات زندگی درہم

برہم ہوگیا ، راول ڈیم میں پانی کی سطح تیزی سے بلندہونے پر اسپل ویز کھول دیئے گئے ،دریائے کورنگ اور دریائے سواں

کے اطراف رہنے والے لوگوں کو دریا کے کنارے سے دور رہنے کی ہدایت کر تے ہوئے دفعہ 144نافذ کر دی گئی ،نالہ

لئی میں طغیانی ،پانی کی سطح 19 فٹ تک بلند ہوگئی جس کے بعد فوج طلب کرلی گئی ۔تفصیلات کے مطابق موسلادھار بارش

سے سب سے زیادہ اسلام آباد کا علاقہ سیکٹر ای-11 متاثر ہوا جہاں پانی گھروں میں داخل ہوگیا اور پانی کے ریلے میں بہہ

کر درجنوں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔حکام کا کہنا تھا کہ سیکٹر ای-11 کے ایک گھر کی بیسمنٹ میں رہائش پذیر خاندان

سے تعلق رکھنے والے ماں بیٹا پانی بھر جانے کے سبب جاں بحق ہوگئے۔ اہل خانہ کے مطابق نالے کا پانی گھر میں داخل

ہونے سے 4 بچے اور ماں ڈوب گئے تھے، انتظامیہ نے 3 بچوں کو بچا لیا ، ایک بچہ اور ماں ڈوب کر جاں بحق ہوئے۔ای

الیون میں سیلابی پانی سے جاں بحق بچے کے چچا نے بتایا کہ صبح 6 بجے پانی گھر میں داخل ہوا، اور 15 منٹ پر گھر کی

پچھلی دیوار گرگئی۔جاں بحق بچے کے چچا کے مطابق بیسمنٹ میں پانی داخل ہونے سے میرا بھتیجا اور ان کی والدہ ڈوب

گئیں۔انہوں نے کہا کہ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی نکالا، انتظامیہ ساڑھے 8 بجے کے بعد پہنچی ۔قبل ازیں

صبح سویرے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب

آگیا ہے، سیکٹر ای الیون میں کلاو¿ڈ برسٹ کے بعد امدادی کام جاری رہا ، آرمی کی ریسکیو ٹیمیں ای الیون میں امدادی کاموں

میں مصروف رہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی ار)کے مطابق موسلا دھار بارش کی وجہ سے راولپنڈی کے

نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہو ئی اور سیکٹر ای 11 میں پانی جمع ہو ا۔فوج کے دستے بچاﺅ اور امدادی کاموں میں سول

انتظامیہ کی مدد میں مصروف رہے ۔اعلامیہ کے مطابق سیلاب کی کسی بھی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں

پر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ادھر ایک بیان میں محکمہ موسمیات نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے

کہا کہ 26 جولائی کو موسم کی صورتحال کے حوالے سے پیش گوئی جاری کی جاچکی تھی یہ شدید بارش تھی جسے کلاو

¿ڈ برسٹ نہیں کہا جاسکتاراولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے نالہ لئی میں طغیانی آگئی اور پانی کی سطح 19 فٹ

تک بلند ہوگئی۔بارشوں کے باعث اسلام آباد سے بڑا پانی کا ریلا راولپنڈی داخل ہوا جس کے باعث گوالمنڈی اور نشیبی علاقوں

میں خطرے کے سائرن بجا دیے گئے اور امدادی ٹیموں کو بھی طلب کر لیا گیا۔فلڈ کنٹرول روم کے مطابق نالہ لئی میں پانی کی

سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جس سے نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خطرہ ہے، صورتحال کے پیشِ نظر پاک فوج

اور اداروں کے اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا ہے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے راولپنڈی میں شدید بارش اور نالہ لئی میں طغیانی

کے خدشہ کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ، پی

ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122 تمام انتظامات مکمل رکھیں۔وزیراعلی پنجاب کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ

امدادی سرگرمیوں کیلئے ہمہ وقت تیار رہا جائے اور نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے۔صوبائی

دارالحکومت سمیت ملک بھرمیں بارشوں کے پیشِ نظر لیسکو ریجن میں ہائی الرٹ جاری کر دیا،بجلی کی بندش پر صارفین کی

شکایات کوفوری حل کرنے جبکہ شہریوں کو حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایات۔ تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک

سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو نے ملک بھر میں بارشوں کے پیشِ نظر لیسکو ریجن میں ہائی الرٹ جاری کر دیا۔

لیسکو کے عملے کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے لیسکوچیف چوہدری محمد امین نے بارشوں کے

دوران صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کی ہدایات جاری کر دی اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے شہریوں سے کہا ہے کہ

بارشوں کے دوران حفاظتی تدابیر اپنائیں کیونکہ ذرا سی بے احتیاطی کسی بڑے نقصان یا حادثے کا بھی سبب بن سکتی ہے۔

شدید بارش اسلام آباد پنڈی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply