شب برات مبارک، تقسیم امور، نزول رحمت و برکات والی رات،

شب برات مبارک، تقسیم امور، نزول رحمت و برکات والی رات،

Spread the love

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) شب برات مبارک

پاکستان بھر میں شب برات آج انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائی جارہی ہے، اس

موقع پر خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے، اہل ایمان نوافل ادا کرنے سمیت گڑ

گڑا کر اپنے رب کے حضور گناہوں اور خطاؤں کی معافی طلب کررہے ہیں۔ شب

برات کے موقع پر ملک بھر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں محافل اور ذکر کی

تقاریب جاری ہیں، جس میں علماء کرام، خطیب حضرات اور مقررین شب برات

کی فضیلت بیان کر رہے ہیں۔ ہل علم اس شب کو رزق، صحت، زندگی، موت اور

خیر و شر کے فیصلوں کی رات بھی کہتے ہیں۔ مساجد اور اجتماعات میں ہونیوالی

خصوصی دعاؤں میں کرونا کی وباء اور کرب کی موجودہ فضا میں اللہ سے رحم

و کرم اور پناہ طلب کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں مساجد میں شب بیداری ہو گی

اور فرزندان اسلام رات بھر نوافل، ذکر حمد و نعت کا ورد اور خصوصی عبادات

کرتے ہوئے گزانے کا عمل جاری ہے۔ شب برات کے موقع پر مساجد، خانقاہوں

اور درباروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

=–= ضرور پڑھیں: شبِ ظہورخاتم الاولیاء امامِ زمانہ، تقسیم امورِ عالم و مغفرت

شب برات کے احترام میں روزہ بھی رکھا جائے گا۔ لوگ اپنے پیاروں کی قبروں

پر فاتحہ خوانی کیلئے قبرستان جائیں گے۔ شہری حکومتوں کی جانب سے اس

موقع پر قبرستانوں میں صفائی کا خاص اہتمام کیا گیا ہے، جبکہ قبروں پر پھول

چڑھانے کیلئے عارضی پھول منڈیاں بھی لگ گئی ہیں۔ دوسری جانب سندھ

حکومت کی جانب سے شب برات کے موقع پر پیر بروز 29 مارچ کو تمام تعلیمی

اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے شب برات کے

موقع پر آتش بازی پر مکمل پابندی عائد ہے۔ شب برات کے موقع پر کسی بھی قسم

کی آتش بازی میں ملوث پائے گئے افراد کیخلاف سیکشن 188 کے تحت کارروائی

کی جائے گی۔ خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے افراد کو گرفتاری اور جرمانے

کی سزا کا سامنا کرنا ہو گا۔ واضح رہے کہ شب برات کو لیلتہ المبارکہ یعنی

برکتوں والی رات لیلتہ الصک یعنی تقسیم امور کی رات اور لیلتہ الرحمتہ یعنی

رحمت نازل ہونے کی رات بھی کہا جاتا ہے-

شب برات مبارک

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply