0

شاہ محمود کا جواد ظریف سے رابطہ، انسداد دہشتگردی کیلئے ایران کیساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ

Spread the love

اسلام آباد،تہران(جے ٹی این آن لائن) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کیساتھ ٹیلی فونک رابطے کر کے زاہدان دہشت گرد حملے پر اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان انسداد دہشت گردی پر ایران کیساتھ کسی بھی تعاون کیلئے آمادہ ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جواد ظریف کو بتایا پاکستان کی جانب سے ایک خصوصی وفد جلدایران بھیجا جائیگا جو ایرانی حکام کیساتھ حالیہ دہشت گرد حملے سے متعلق بات چیت کریگا جبکہ پاکستان انسداد دہشتگردی کیلئے کسی بھی تعاون سے دریغ نہیں کریگا۔

Leave a Reply