0

شاہ محمود سے صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی ماریہ فرنینڈا اسپینوزاکی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

Spread the love

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا اسپینوزا اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر سمیت اہم عالمی اور علا قا ئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ماریہ فرنینڈا اسپینوزا 18سے 22جنوری کے دوران پا کستا ن کے دورے پر ہیں، انکا ستمبر 2018ءمیں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ایشیا کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔دفتر خارجہ میں ہونےوالی ملا قا ت میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا اور بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر گہری تشو یش کا اظہار کیااورکہا مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کے حل کےلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ فعال اور مضبوط اقوام متحدہ عالمی امن اور استحکام کےلئے ناگزیرہے اور ہم اجتماعی کاوشوں کے فروغ سے ہی عالمی مسائل کا حل ڈھونڈ سکتے ہیں،ملاقات کے دوران فریقین نے مسائل کے حل اور امن واستحکام کے قیام کےلئے اقوام متحدہ کو ایک ناگزیر پلیٹ فارم قرار دیا۔

Leave a Reply