shah mehmood hasan rohani

شاہ محمود، حسن روحانی ملاقات،امن کیلئے اجتماعی کوششیں ناگزیر قرار

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

تہران،مشہد،اسلام آباد(جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) شاہ محمود حسن روحانی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات، ایران امریکہ کشیدگی اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی صدر سے گفتگو میں شاہ محمود نے کہا پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں- پاکستان ایران کیساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ مزید پڑھیں

وزیر خارجہ کی مشہد میں روضہ امام رضا علیہ السلام پر بھی حاضری

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ نے مشہد میں روضہ امام رضا علیہ السلام پر بھی حاضری دی۔ وزیر خارجہ نے مزار کے احاطے میں نوافل ادا کئے۔ پاکستان کی سلامتی اور مسلم امہ کے اتحاد و یگانگت کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مشہد کے ہوائی اڈے پر پہنچے تو ڈپٹی گورنر جنرل صوبہ خراسان رضاوی محمد صادق، پاکستان کے قونصل جنرل عرفان محمود بخاری اور قونصل خانے کے حکام نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا- بعدازاں صوبہ خراسان کے گورنر جنرل علی رضا رزم حسینی سے ملاقات کی۔ گورنر جنرل نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے وفد کو مشہد تشریف آوری پر خوش آمدید کرتے ہوئے کہا پاکستان سمیت دنیا بھر سے زیارت کیلئے تشریف لانے والے سالانہ تیس لاکھ زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہیں۔

گورنر جنرل خراسان سے بھی ملاقات، آج سعودی عرب جائیں گے

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پر تپاک استقبال پر گورنر جنرل کا شکریہ ادا کیا اور کہا اپنے حالیہ دورے کا آغاز اس مقدس مقام کی زیارت سے کرنا، باعث سعادت سمجھتا ہوں- پاکستان سے زائرین کی ایک بڑی تعداد ہرسال روضہ امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے لئے یہاں آتی ہے۔ حاضری کے بعد وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ مشہد سے تہران روانہ ہو گئے۔ ایران کے بعد شاہ محمود قریشی آج سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ سے ملاقات کریں گے۔

کشیدگی میں کمی مسائل کا حل تلاش کرنیکی حمایت کی جائے، شاہ محمود

ایران روانگی سے قبل شاہ محمود نے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے امن و سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے، کشیدگی میں کمی لانے ، مسائل کے پرامن حل کیلئے فوری اور اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے- کشیدگی میں کمی لانے اور سفارتی ذرائع سے مسائل کا حل تلاش کرنے کی جملہ کوششوں کی حمایت کی جائے۔

شاہ محمود حسن روحانی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply