0

شاہ محمودقریشی نے سعودی عرب سے ملنے والے تحائف توشہ خانے جمع کروا دئیے

Spread the love

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے سعودی عرب کے قیمتی تحائف پاس رکھنے سے معذرت کر تے ہو ئے سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان کی جانب سے دیئے گئے قیمتی تحائف توشہ خانے میں جمع کر دیئے شاہ محمود قریشی کو محمد بن سلمان سے 63لاکھ مالیت کے تحائف ملے تھے۔تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے سعودی عرب کے قیمتی تحائف پاس رکھنے سے معذرت کرلی ، وزیرخارجہ کو دورہ سعودی عرب میں63 لاکھ مالیت کے تحائف ملے تھے، انھوں نے تحائف توشہ خانے میں جمع کرادیئے ہیں۔دستاویز کے مطابق تحائف میں 48لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی رولیکس گھڑی ، ساڑھے 9 لاکھ کا سونے کا قلم، ایک لاکھ 35ہزار کے سونے کے کف لنکس شامل تھی جبکہ شاہ محمودقریشی کو2لاکھ 5ہزار روپے مالیت کی سونے کی تسبیح بھی دی گئی تھی۔وزیرخارجہ کو2 لاکھ 10ہزارکی سونے کی انگوٹھی بھی تحفے میں ملی تھی۔شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ ماضی میں حکومتی عہدیداران بیرون ملک سے تحائف کو اپنا حق سمجھتے تھے۔خیال رہے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے 19ستمبر کو سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، جہاں یہ تحائف سعودی عرب کے ولی عہدمحمدبن سلمان نے ان کو دیئے تھے۔

Leave a Reply