شاہ سلمان جوبائیڈن ٹیلیفونک رابطہ، ایران کو ایٹمی قوت نہ بننے دینے پر اتفاق
Spread the love

ریاض،واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن نیوز) شاہ سلمان جوبائیڈن

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے امریکی صدر جو بائیڈن

نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں شہری اہداف کیخلاف حوثیوں کی کارروائیوں

سمیت علاقائی پیشرفت ‘ تعاون مضبوط بنانے اور خطے میں استحکام کے حصول

کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

=-= دنیا بھر سے اہم اورتازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی صدر

جوبائیڈن کے مابین ہونیوالے رابطے کے دوران مملکت میں شہری اہداف کیخلاف

حوثیوں کی کارروائیوں سمیت علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں

رہنماؤں نے تعاون مضبوط بنانے اور خطے میں استحکام کے حصول کی

ضرورت پر بھی بات چیت کی گئی۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ مملکت اور

امریکہ کے اسٹراٹیجک تاریخی تعلقات مضبوط ہیں۔ امریکی صدر نے سعودی

سرحدوں کے دفاع اور شہریوں کے تحفظ کے سلسلے میں مملکت کی مدد سے

متعلق عہد کی پابندی کو سراہا۔ انہوں نے مملکت کیساتھ کھڑے رہنے اور سعودی

عرب کے امن، خطے کے امن و استحکام کے تحفظ کے حوالے سے مشترکہ

کوششوں کی تقویت کے لیے دفاعی ضروریات مہیا کرنے سے متعلق امریکی

موقف کی بھی ستائش کی۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ دہشتگردی اوراس

کی فنڈنگ کے انسداد کے سلسلے میں مشترکہ سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانا

ضروری ہے۔ شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ایران کو ایٹمی طاقت بننے

سے روکنے کیلئے امریکہ کی کوششوں کیساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں

ایران نواز عناصر کی تخریبی سرگرمیوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ جدوجہد

ضروری ہے۔ شاہ سلمان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب یمن میں جامع سیاسی

حل تک رسائی کا خواہشمند ہے اور یمنی عوام کی ترقی اور امن و سلامتی کیلئے

کوشاں ہے، سعودی عرب ، یمن کی تعمیر نو اور یمنی عوام کیلئے امداد کی

فراہمی جاری رکھے گا۔

شاہ سلمان جوبائیڈن

=-= ہماری نئی نیوز ویب سایٹ ” وزٹ ” کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: