شاہین آفریدی نے کیا لیجنڈری وسیم اکرم کا 16 میچز، 50 وکٹوں کا ریکارڈ برابر

شاہین آفریدی نے کیا لیجنڈری وسیم اکرم کا 16 میچز، 50 وکٹوں کا ریکارڈ برابر

Spread the love

ہرارے(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) شاہین آفریدی وسیم اکرم

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سابق کپتان وسیم اکرم کا 34 سالہ

ریکارڈ برابر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین

شاہ آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 50 وکٹیں مکمل کرتے ہوئے وسیم اکرم کا

ریکارڈ برابر کردیا۔ شاہین آفریدی نے 50 وکٹیں 16 ٹیسٹ میچز میں حاصل کی

ہیں جبکہ وسیم اکرم نے بھی 1987ء میں 50 وکٹیں اتنے ہی ٹیسٹ میچز میں

حاصل کی تھیں۔

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہین نے وسیم اکرم جتنی عمر میں ہی 50 وکٹیں مکمل کی

ہیں۔ دونوں باﺅلرز نے جب 50،50 وکٹیں مکمل کیں تو ان کی عمریں 21،21 برس

تھیں۔ لیگ سپنر یاسر شاہ کے پاس تیز ترین 50 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے پاکستانی

باﺅلر ہونے کا اعزاز ہے، انہوں نے 9 میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ کم ترین

میچز میں 50 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ آسٹریلین بولر چارلس ٹرنر کے پاس

ہے جس نے یہ ریکارڈ 1887ء میں انگلینڈ کے خلاف 6 میچز میں بنایا تھا۔

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

واضح رہے کہ شاہین آفریدی نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار

بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں

پاکستان کے خلاف زمبابوین ٹیم 176 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان کی جانب سے

شاہین آفریدی اور حسن علی نے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے پہلے روز

کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 103 رنز بنالیے ہیں، عابد علی 56 اور

عمران بٹ 43 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

شاہین آفریدی وسیم اکرم

Leave a Reply