شاہد خاقان کی پریس کانفرنس کے بعد نیب بوکھلاہٹ کا شکار،مریم اور نگزیب

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس کے بعد نیب

بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،چیرمین نیب جاوید چودھری کو دئیے گئے اپنے جھوٹے

انٹرویو کو سچ ثابت کرنے کے لئے سو جھوٹ بول رہے ہیں ،انسان کو اپنے

منصب اور اللہ تعالی کی دی ہوئی عزت کا خیال رکھنا چاہیے ۔ پاکستان مسلم لیگ

(ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ شاہد

خاقان عباسی کی پریس کانفرنس کے بعداحتساب بیورو(نیب) بوکھلاہٹ کا شکار

ہے – مریم اورنگزیب نے کہاکہ چیرمین نیب جاوید چودھری کو دئیے گئے اپنے

جھوٹے انٹرویو کو سچ ثابت کرنے کے لئے سو جھوٹ بول رہے ہیں ۔ انہوںنے

کہاکہ شاہد خاقان عباسی کو نیب کی طرف سے 9 مئی کو خط اور سوال نامہ

موصول ہوا تھا جس میں اْن کو 21 مئی کو نیب آنے کو کہا گیا تھا ۔انہوںنے کہاکہ

شاہد خاقان عباسی نے 16 مئی کو نیب کو خط لکھا کہ وہ 21 مئی کو قومی اسمبلی

کے اجلاس کی وجہ سے نہیں آ سکتے ۔انہوںنے کہاکہ شاہد خاقان عباسی نے کال

اپ نوٹس کی مطابق12 مئی کو دیئے گئے سوال نامے جمع کروا دیئے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ نیب نے شاہد خاقان عباسی کے دونوں خط وصول کئے اور دونوں

کی تصدیق شدہ کاپیاں میڈیا کو دے دی گئی ہیں ۔

Leave a Reply