شاہد آفریدی نے ملنے کی خواہش رکھنے والے مداح سے ٹیلیفون نمبر مانگ لیا

Spread the love

قومی ٹیم کے سابق کپتان و اسٹار آل رائونڈر شاہد آفریدی کے مداح بلال مظہرنامی نوجوان نے ٹویٹر پر سابق کپتان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایک دنیا ، 8 سیارے ، 204 ملک ، 809 آئی لینڈ، 7 سمندر اور 8 ارب سے زائد لوگ لیکن آفریدی میں صرف آپ سے زندگی میں کم از کم ایک مرتبہ ملنا چاہتاہوں۔بلال مظہر کے اس پیغام کے چند گھنٹے کے بعد شاہدآفریدی نے یہ محبت کے جذبات سے بھرا ہوا پیغام دیکھا تو ان سے بھی نہ رہا گیا اور انہوں نے اپنے مداح کی خواہش پوری کرنے کا اعلان کر دیا۔شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ مجھے اپنا رابطہ نمبر دو۔‘‘سابق کپتان جواب بھی سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا اور لوگوں نے اسے خوب سراہا ۔

Leave a Reply