شاگرام مدین کے "بدرے" کا بدرمنیر بننے تک کا کٹھن سفر، آج 11 ویں برسی

شاگرام مدین کے “بدرے” کا بدرمنیر بننے تک کا کٹھن سفر، آج 13 ویں برسی

Spread the love

پشاور(خصوصی رپورٹ، بیورو چیف عمران رشید) شاگرام مدین کے بدرے

Journalist Imran Rasheed

پشتو سنیما کے پہلے ہیرو ممتاز فلمی اداکار بدرمنیر کی گیا ر ویں برسی آج 13

اکتوبر کو منائی جا رہی ہے، ان کے پرستاروں نے برسی کے موقع پر مرحوم کے

ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریبات کا اہتمام کر رکھا ہے، جن میں بدر منیر کی

روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن اور فاتحہ خوانی کی جا رہی ہے- بدر منیر ہفتے

کی صبح 11 اکتوبر 2008ء کو انتقال کر گئے تھے، ان کی عمر 68 برس تھی،

بدر منیر 1945ء میں ضلع سوات کے سیاحتی مقام مدین کے نواحی گاؤں شاگرام

میں مولوی یاقوت خان کے گھر میں پیدا ہوئے۔ محنت مزدوری کی غرض سے وہ

کراچی چلے گئے جہاں وہ فلم انڈسٹری سے وابستہ ہوئے، 1970ء میں پشتو زبان

کی پہلی فلم یوسف خان شیر بانو میں بطور ہیرو جلوہ گر ہوئے اور پہلی ہی فلم میں

اپنے فن کا لوہا منوا کر پشتو فلم انڈسٹری کے صدا بہار ہیرو بنے۔ انہوں نے اپنی

فنی زندگی کے دوران 750 سے زائد پشتو، اردو اور پنجابی فلموں سمیت ایک

انگریزی فلم میں بھی کام کیا۔

=-،-= پیش امام کے فرزند بدر منیر کی بین الاقوامی شہرت پانے کی کہانی

شاگرام مدین کے بدرے

خیبر پختونخوا کے سنگلاخ پہاڑوں سوات کے پتھریلے علاقے شاگرام مدین کے

پیش امام یاقوت میاں کے گھر میں پیدا ہونے والے بدرے یعنی بین الاقوامی شہرت

یافتہ اور پشتو فلم انڈسٹری میں ایک ایسا نام بن کر سامنے آیا جو بغیر تعلیم حاصل

کئے پاکستان فلم انڈسٹری پر 41 سال تک راج کرتا رہا، اور صرف محنت کے بل

بوتے پر بدرے سے بدرمنیر بن گیا- انہوں نے اپنے شوق کی تکمیل کیلئے کراچی

کی سڑکوں پر پتھر کوٹے، بیرہ گیری کی اور کئی مہینوں تک ٹائروں میں پنچر

بھی لگائے، پھر خوش قسمتی نے انکا دامن کھینچا، بدرمنیر نے اپنی ایکٹینگ کا

شوق پورا کرنے کیلئے ہمت نہ ہاری، بغیر ٹکٹ کے ٹرین میں پکڑے بھی گئے،

فلمی کئیریر کی شروعات میں اسوقت کے ہیروز نے انکو آگے جانے سے روکنے

کیلئے سازشیں بھی کیں، آخر کار وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے اور انڈسٹری

کے چمکتے ستارے بن گئے۔ بدرمنیر نے اپنی 41 سالہ فنی کئیریئر میں کسی بھی

ہیروئن کیساتھ کوئی بھی سکینڈل سامنے نہیں آیا-

=-،-= پاکستان فلم انڈسٹری ایک ساتھ کئی منفرد اعزاز کے حامل بدر منیر

شاگرام مدین کے بدرے
بدرمنیر کو پاکستان میں سب سے زیادہ یعنی750 فلموں میں کام کرنے کا اعزاز

بھی حاصل تھا، 1966ء سے لے کر 2007ء تک کوئی بھی ایسا سال خالی نہیں

گزرا، جس میں بدرمنیر کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی ہو۔ بدر منیر جن کے پاس ہر

قسم کے اعزازات ہیں نے تین فلموں کی ہدایتکاری بھی کی، جبکہ 15 کے قریب

فلموں کی پروڈیوسر بھی رہے، علاوہ ازیں دو فلموں کی کہانیاں بھی لکھیں، بدر

منیر نے فلم انڈسٹری کو نمی، مسرت شاہین اور شہناز خان جسے خوبصورت

چہرے بھی دیئے، بدرمنیر نے ہر قسم کے کردار اد اکئے، انہیں پاکستان کے پہلے

ایکشن ہیرو، اولین پشتو فلموں میں ہیرو کے اعزاز بھی حاصل ہیں۔ 41 سال فلم

انڈسٹری پر راج کرنے والا فلموں کا لیجنڈ سٹار بدر منیر 68 سال کی عمر میں

انتقال کر گیا۔

=-،-= بدر منیر کی کئی فلمیں بھی عالمی ریکارڈ کی حامل

شاگرام مدین کے بدرے
مرحوم نے اپنی فنی کیئریر کا آغاز اردو فلم ” جہاں برف گرتی ہے“ سے کیا،

لیکن شہرت ہدایتکار عزیز تبسم کی پہلی پشتو فلم ” یوسف خان شیر بانو“ سے

پائی، ہدایتکار لیاقت علی خان کی 2007 میں ریلیز ہونیوالی پشتو فلم آخری قرار

پائی، مرحوم بدرمنیر 1966ء سے لے کر 2007ء تک یعنی 41 سالہ کیئرئیر میں

اداکار رہے، ٹوٹل 750 فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں 400 پشتو ، 85 اردو،31 پنجابی،

11 سندھی اور ایک ہند کو زبان کی فلم شامل ہیں، ان فلموں میں 382 رنگین،144

بلیک اینڈ وائٹ اور 52 فلمیں سنیما اسکوپ شامل ہیں، بدر منیر نے 53 ہیروینئز

کیساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل کیا جو ایک ورلڈ ریکارڈ ہے، جبکہ بطور ولن

نعمت سرحدی کیساتھ 314 فلموں میں جلوہ گر ہونا بھی عالمی ریکارڈ ہے جو ابھی

تک برقرار ہے، بدرمنیر نے 1966ء سے لے کر 2007ء تک ہر ہدایتکار، فلمساز

اداکار اور اداکارہ کیساتھ کام کیا، یہ ریکارڈ بھی کسی اور اداکار کو حاصل نہیں،

بدرمنیر نے بطور ہیرو 435، بظور مہمان اداکار 67 جبکہ 160 فلموں میں ٹائٹل

کا کردار ادا کیا۔ بدرمنیر کی 7 فلموں کو ڈائمنڈ جوبلی، 61 کو بلاٹینیم جوبلی، 18

کو گولڈن جوبلی، 56 کو سلور جوبلی کا اعزاز حاصل ہے، جو آج تک قائم ہے،

بدرمنیر کی 200 فلموں نے اے کلاس بزنس کیا، 101 فلموں نے بی کلاس اور

140 فلمیں ناکام ثابت ہوئیں۔

=-،-= فلاحی کاموں میں بھی آگے، شوکت خانم ہسپتال کیلئے چندہ مہم چلائی

پاکستان فلم انڈسٹری کے عظیم اداکار بدرمنیر خیراتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر

حصہ لیتے تھے، چاہے ملک قدرتی آفات کا شکار ہو یا کوئی اور وجہ وہ خود

میدان میں آ کر امدادی کاموں کیلئے چندہ مہم چلاتے تھے۔ 90ء کی دہائی میں جب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ملک کے موجودہ وزیراعظم عمران خان

نے اپنے کینسر ہسپتال کیلئے صوبہ خیبر پختونخوامیں چندہ مہم چلائی تو اسوقت

بدرمنیر نے انکا ساتھ دیا، جس کی وجہ سے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر چندہ دیا۔ اس

کے علاوہ اسی دور میں پنجاب میں آنیوالے ہولناک سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی

امداد کے لئے بھی بدرمنیر نے صوبہ بھر میں چندہ مہم چلائی تھی۔ لیجنڈ اداکار

بدر منیر کو انکی فلمی زندگی میں بے شمار ایوارڈز سے نوازا گیا، 750 فلموں

میں کام کرنے کی وجہ سے انکا نام گنینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے،

حکومت پاکستان نے انکی اعلیٰ کارکردگی پر انہیں صدارتی ایوارڈ دینے کا اعلان

کیا تھا جو انہیں 23 مارچ 2009ء کو ملنے والا تھا، تاہم وہ ایوارڈ لینے سے قبل ہی

دار فانی سے کوچ کر گئے، 41 سالہ فلمی کئیرئیر میں بے پناہ شہرت حاصل کی

سب سے زیادہ فلمیں انہوں نے یاسمین خان اور مسرت شاہین کیساتھ بنائیں-

=–= شوبز دنیا سے مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ولن نعمت سرحدی کیساتھ ان کی جوڑی مقبول رہی، بدر منیر کی اہم فلموں میں

یوسف خان شیر بانو، دیدن، آدم خان درخانئی، ناوے د یوے شپے، شپونکے، ٹوپک

زما قانون شامل ہیں۔ پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کرنیوالے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد

(مرحوم )، محمد علی (مرحوم) سدھیر(مرحوم) اور سلطان راہی (مرحوم) کی

طرح بدرمنیر (مرحوم) کے مخلص پرستار بھی ہر سال ان کی برسی مناتے ہیں،

جبکہ مسلسل تین سالوں سے کانسپٹ ٹی وی بدرمنیر کے برسی کے حوالے سے

خصوصی پیکجز آن آئیر کرتی ہے، جسے آج ان کی برسی کے موقع پر آن ائیر کیا

جا رہا ہے-

شاگرام مدین کے بدرے ، شاگرام مدین کے بدرے ، شاگرام مدین کے بدرے

شاگرام مدین کے بدرے ، شاگرام مدین کے بدرے ، شاگرام مدین کے بدرے

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

Leave a Reply