plostic bags

پنجاب بھر میں شاپنگ بیگزکے استعمال پرپابندی عائد، کارروائی کیلئے ٹیمیں تشکیل

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

راولپنڈی (جے ٹی این آن لائن نیوز) شاپنگ بیگ استعمال پابندی

حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں شاپنگ بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کرتے

ہوئے دکانداروں کو 31 اگست تک مہلت دے دی جبکہ کارروائی کیلئے ٹیمیں

تشکیل دے دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ، اطلاق 14 اگست سے
———————————————————————

پہلے مرحلہ میں نوٹسز جاری کیے جائیں گے اور دوسرے مرحلہ میں مقدمات

اندراج سمیت دیگر قانونی کاروائی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق شاپنگ بیگ پر

پابندی لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں لگائی گئی۔ اس سلسلے میں

محکمہ ماحولیات راولپنڈی ریجن کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ متعلقہ علاقوں

میں اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ ملکر بازاروں مارکیٹوں کو چیک کریں۔ جہاں شاپنگ

بیگرز استعمال کیے جارہے ہیں انہیں نوٹسز دیں-

محکمہ ماحولیات نے ٹیمیں تشکیل دیدیں
———————————————————————

محکمہ ماحولیات نے ٹیمیں تشکیل دیدیں ہیں، اس حوالے سے صوبہ بھر کی انجمن تاجران کے عہدیداروں کو بھی مراسلہ کے ذریعے آگاہ کردیا گیا ہے کہ 31 اگست سے قبل شاپنگ بیگز ز کا استعمال کرنا بند کردیں، بصورت دیگر مقدمات اندراج سمیت دیگر قانونی کاروائی کاسامنا کرنا پڑے گا۔
یاد رہے گزشتہ سال مئی میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ماحولیاتی
تبدیلیوں سے متعلق اجلاس میں بتایا گیا تھا اسلام آباد میں پلاسٹک بیگ استعمال کے
خاتمے کیلئے قواعد و ضوابط بنا لئے گئے ہیں، 14 اگست 2019 سے پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

شاپنگ بیگ استعمال پابندی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply