0

شانگلہ، شہید بدیع الزمان کی برسی منانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں

Spread the love

پشاور(بیورو چیف/عمران رشید خان) شانگلہ، شہید بدیع الزمان

Journalist Imran Rasheed

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے جراتمند سیاستدان حاجی

بدیع الزمان شہید کی 27ویں برسی کی تقریب 11 نومبر بروز جمرات کو پیپلز سیکرٹریٹ داموڑی

میں منائی جائے گی حاجی بدیع الزمان شہید پاکستان پیپلز پارٹی سوات کے سینئر نائب صدر

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

رہے جبکہ حلقے کے عوام کے روشن مستقبل تعمیر و ترقی کے لئے حقیقی معنوں میں جدوجہد کے

اعتراف میں انتخابات کے دوران عوام کی بھرپور حمایت سے انہیں دو مرتبہ کامیابی حاصل ہوئیں

وہ پہلی بار 1988 کے انتخابات میں اور دوسری مرتبہ انیس سو ترانوے میں ممبر صوبائی اسمبلی

بنے ایک سال بعد تین نومبر 1994 میں وہ ایک سیاسی اجتماع میں شرکت کرنے بونیر جارہے تھے

کہ راستے میں اوڈیگرام سوات کے مقام پر تحریک طالبان صوفی محمد گروپ جو کہ اس وقت خطے

میں شریعت کے نفاذ کی آڑ میں ریاست کے خلاف جنگ لڑ رہے تھے نے فائرنگ کرکے شہید کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی شانگلہ اپنے شہید کی برسی نہایت عقیدت و احترام کیساتھ ہر سال 3 نومبر

کو مناتی ہے لیکن اس مرتبہ پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین کی برسی کے موقع پر شرکت کے

فیصلے پر مشاورت کے بعد 11 نومبر کو منانے کا اعلان کیا گیا ،قائدین کی شرکت اور ان کےاستقبال

کے حوالے سے کی جانے والی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور پروگرام کی ترتیب دیدیا گیا ہے

برسی کی تقریب میں مہمان خصوصی صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر نجم الدین خان ہوں گے جبکہ

اس کے علاوہ صوبائی و مرکزی قائدین میں سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سابق ڈپٹی

اسپیکر قومی اسمبلی کریم کنڈی، کرامت اللہ چغرمٹی ہمایوں خان، زاہد میر شاہ دیگر صوبائی

کابینہ کے ارکان اور ضلعی صدور شرکت کریں گے برسی کی اس تقریب اور مہمانوں کے استقبال

کیلئے ملاکنڈ ڈویژن سمیت صوبہ سے کارکنان اور پارٹی عہدیداران شرکت کریں گے اس موقع پر

پارٹی قائدین خطاب بھی کریں گے اور شہید بدیع الزمان کی اپنے حلقے کے عوام اور پارٹی کی

خدمات پر روشنی ڈالیں گے اور ان کی ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا ہے _

شانگلہ، شہید بدیع الزمان ، شانگلہ، شہید بدیع الزمان ، شانگلہ، شہید بدیع الزمان

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply