85

شاندار بیٹنگ بائولنگ،قومی کرکٹ ٹیم13سال بعدسری لنکا کیخلاف ہوم گرائونڈ پر ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب

Spread the love

کراچی(سٹاف رپورٹر )پاکستان نے نسیم شاہ کی تباہ کن باولنگ کی بدولت سری

لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 263رنز سے شکست دیکر2 ٹیسٹ میچز کی سیریز

1-0سے اپنے نام کرلی، پاکستان نے ہوم گرئوانڈ پر 10سال بعد کھیلی گئی پہلی

ٹیسٹ سیریز جیتی جبکہ اس سے قبل پاکستان نے 13برس قبل کراچی ہی کے

نیشنل سٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں کامیابی حاصل کی تھی ۔سر لنکا

کی ٹیم476رنز ہدف کے تعاقب میں 212رنز پر آئوٹ ہو گئی۔میچ کے پانچویں روز

3سری لنکن بلے باز ایک بھی سکور مزید نہ بنا سکے۔دوسری اننگز میں پاکستان

کی جانب سے نسیم شاہ نے 5، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور حارث سہیل نے

ایک، ایک وکٹ حاصل کی ۔پاکستان کے عابد علی کو مین آف دی میچ اور مین آف

دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔پیر کوکراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے

دوسرے اور آ خر ی ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز سری لنکن ٹیم نے

212رنز 7کھلاڑی آئوٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو امبلد

ینیا اور اوشادا فرنینڈو کریز پر موجود تھے، پاکستان کو فتح کیلئے صرف 3وکٹیں

درکار تھیں جبکہ سری لنکا کے ٹیل اینڈرز کو 264 رنز کے پہاڑ کو عبور کرنا

تھا۔ لیکن کھیل کے آغاز پر ہی سری لنکا کے تینوں کھلاڑی مجموعے میں کوئی

اضافہ کیے بغیر 212رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے۔ کھیل کے آغاز میں پہلے اوور

میں نسیم شاہ کی پہلی گیند پر امبلدینیا اپنے سکور میں بغیر کسی اضافے کے ہی

آئوٹ ہوگئے،جس کے بعد اگلے اوور میں دوسری اننگز میں سب سے زیادہ اسکور

بنانے والے سری لنکن بلے باز اوشادا فرنینڈو 102رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر

آئوٹ ہوگئے۔ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز کے تیسرے اوور میں سری لنکا کے

آخری کھلاڑی وشوا فرنینڈو کوئی رنز بنائے بغیر 212کے مجموعی سکور پر

نسیم شاہ کی گینڈ پر آئوٹ ہوئے۔دوسری اننگز میں نسیم شاہ نے 5وکٹیں حاصل کیں

اور ایک میچ میں 5وکٹیں حاصل کرنیوالے دنیا کے کم عمر ترین فاسٹ بالر بن

گئے۔اس کے علاوہ محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور حارث سہیل نے دوسری

اننگز میں ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کے عابد علی کو مین آف دی میچ

اور مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔واضح رہے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی

ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں191 ا و ر دو سری اننگز میں3وکٹوں کے نقصان

پر555رنز بنائے جبکہ سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں271اور دوسری اننگز

میں212رنز بنا سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں