شامی صدر بشارالاسد

شام کے صدارتی الیکشن کے سرکاری نتائج کا اعلان کردیا گیا

Spread the love

شام کے صدارتی الیکشن

دمشق (جے ٹی این آن لائن ) شام کے صدارتی الیکشن کے سرکاری نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

بشار الاسد چوتھی بار اگلے سات سال کیلئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔یہ انتخابات سرکار کے کنٹرول

والے علاقوں اور کچھ ممالک میں شام کے سفارتخانوں میں کرائے گئے تھے۔ بشار الاسد کے مدمقابل

انتخابات میں دو امیدواران ہیں جن میں سابق وزیر مملکت عبداللہ سلوم عبداللہ اور ایڈوکیٹ محمود

مرعی تھے۔ بشار الاسدنے95فیصد ووٹ حاصل کیے۔ 55 سالہ اسد سال 2000 سے صدر کے عہدے

پر فائز ہیں۔انھوں نے اپنے والد مرحوم حافظ الاسد کی جگہ یہ عہدہ سنبھالا تھا، جنہوں نے 25 سال

سے زیادہ عرصے تک شام پر حکومت کی تھی۔شام کی اپوزیشن جماعتوں چناو ایک ڈھونگ قرار دیا

ہے۔ امریکہ اور یوروپی ملکوں نے بھی کہا ہے کہ یہ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ نہیں تھے۔شام میں

10 سال سے جاری ٹکراو اور لڑائی سے کافی تباہی ہوئی ہے اور کم از کم 3 لاکھ 88 ہزار افراد

مارے جاچکے ہیں۔شام کی آدھی آبادی کو اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ اِن میں تقریباً

60 لاکھ پناہ گزینوں نے دیگر ملکوں میں پناہ لے رکھی ہے۔شام میں 2011 کے اندر خانہ جنگی کا ا?

غاز ہوا تھا جس کے بعد ہونے والے یہ دوسرے صدارتی انتخابات ہیں۔

شام کے صدارتی الیکشن

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply