khabar aai Hy jtnonline

شام میں عسکری خدمت انجام نہ دینے والے شہریوں پر 8000 ڈالرجرمانہ عائد

Spread the love

دمشق (جے ٹی این آن لائن خبر آئی ہے) شام میں عسکری خدمت

شام میں سنگین مالی بحران کا سلسلہ جاری ہے۔ جسے پورا کرنے کیلئے بشار

حکومت نقدی کے محفوظ ذخائر کی کمی کو بیرون ملک شامیوں کی جیبوں کے

ذریعے پورا کرنے کی کوشش میں ہے۔ اس مقصد کے لیے مختلف ذرائع اور

طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں بیرون ملک موجود شامیوں کو

مطلوب پاسپورٹ، ڈگریوں کی تصدیق اور دیگر دستاویزی امور کے حوالے سے

فیسوں کی ادائیگی کا پابند کیا گیا ہے۔

=-= یہ بھی پڑھیں : جنرل سلیمانی قتل، عراق شام کے امریکی مخبرمددگار رہے

تفصیلات کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد نے بتایا کہ

شامی حکومت کے زیر انتظام ریکروٹمنٹ ڈائریکٹریٹ نے ایک نیا حکم نامہ جاری

کیا ہے جس کے مطابق جس شہری کی عمر 42 برس سے تجاور کر گئی ہے اور

اسے لازمی عسکری خدمت کی انجام دہی سے روک دیا گیا ہے، اس سے مذکورہ

خدمت کے بدلے مقررہ رقم وصول کی جائے گی۔ ایسے شہری سے 8 ہزار ڈالر یا

اس کے مساوی شامی لیرہ وصول ہونے کے بعد اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی

روک دی جائے گی۔

= قارئین =-:کاوش اچھی لگے تو شیئر، فالو کریں اپڈیٹ رہیں

نئے حکم کے مطابق جس شہری کی عمر 42 برس ہو گئی اور اس نے لازمی

عسکری خدمت انجام نہیں دی وہ امریکی ڈالرز میں زر تلافی کی رقم ادا کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے یہ فیصلہ ملک میں رائج قانون کی خلاف ورزی ہے۔ سال 2014ء

میں جاری ہونے والے آرڈیننس کے مطابق شامی لیرہ کے علاوہ کسی بھی دوسری

کرنسی میں لین دین ممنوع ہے، تاہم بشار حکومت نے جنگ سے تباہ حال ملک کو

درپیش شدید مالی بحران سے نمٹنے کیلئے اب اپنے ہی وضع کردہ قانون کو نظر

انداز کر دیا ہے۔

شام میں عسکری خدمت

Leave a Reply