شام میں روسی حملوں

شام میں روسی فضائی حملوں میں داعش کے 29 عسکریت پسند ہلاک

Spread the love

شام میں روسی حملوں

دمشق(جے ٹی این آن لائن نیوز) شام کے صحرائی علاقے میں روسی فضائی حملوں کے دوران

گذشتہ 72 گھنٹوں میں دولت اسلامیہ(داعش)کے مجموعی طور پر 29 عسکریت پسند مارے جا چکے

ہیں۔جنگ پر نظر رکھنے والی شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے منگل کے روز بتایا کہ

روس کے جنگی طیاروں نے گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران وسطی صوبہ حماہ اور مشرقی صوبہ دیر

الزور کے صحرائی علاقے میں داعشی عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر 70 کے قریب فضائی

حملے کیے ہیں۔برطانیہ میں قائم نگران گروپ نے مزید بتایا کہ بڑی تعداد میں شدت پسندوں کے شدید

زخمی ہونے کی وجہ سے ممکنہ طور پر ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔شام بھر کے کلیدی

علاقوں سے نکالے جانے کے بعد مشرقی شام کے وسیع و عریض صحرائی خطے میں داعش کے

عسکریت پسند اب بھی موجود ہیں۔۔شام بھر کے کلیدی علاقوں سے نکالے جانے کے بعد مشرقی شام

کے وسیع و عریض صحرائی خطے میں داعش کے عسکریت پسند اب بھی موجود ہیں۔بڑی تعداد میں

شدت پسندوں کے شدید زخمی ہونے کی وجہ سے ممکنہ طور پر ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا

ہے.

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply