شام میں ایران کے “جائز” مفادات ہیں، قطر

Spread the love

ماسکو میں قطر کے سفیر فہد بن محمد العطیہ کا کہنا ہے کہ شام میں ایران کے مفادات “جواز” کے حامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قطر کو بات پر کوئی اعتراض نہیں کہ تہران وہاں اپنے مفادات کی حفاظت کرے۔چند روز قبل روسی خبر رساں ایجنسی انٹرفیکس کو دیے گئے انٹرویو میں العطیہ کا کہنا تھا کہ “شامی حکومت جس نے اپنے مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن کیا درحقیقت وہ ہی بین الاقوامی اور علاقائی مداخلتوں کے لیے راہ ہموار کرنے کی ذمے دار ہے۔ لہذا دوسروں کو ملامت کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔

Leave a Reply