شامی صدر بشارالاسد

شامی صدر بشارالاسد اور ان کی اہلیہ کرونا سے صحت یاب

Spread the love

شامی صدر بشارالاسد

دمشق (جے ٹی این آن لائن نیوز) شام کے ایوان صدر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے

کہ صدر بشارالاسد اور خاتون اول اسما الاسد کرونا کی وبا سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔ قرنطینہ کا

دورانیہ مکمل کرنے کے بعد وہ جلد ہی معمول کے مطابق اپنی ذمہ داریوں پر واپس آجائیں گے۔ 8

مارچ کو 55 سالہ بشارالاسد اور ان کی 45 سالہ اہلیہ اسما الاسد کے کوویڈ19کا شکار ہونے کی

خبریں سامنے آئی تھیں۔ اسما الاسد چھاتی کے سرطان کا بھی شکار ہوچکی ہیں تاہم اب وہ صحتب

یاب ہوچکی ہیں۔ دونوں میاں بیوی پر کرونا وبا کے معمولی اثرات ظاہر ہوئے تھے۔میڈیارپورٹس کے

مطابق شامی ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہیکہ صدر بشارالاسد اور خاتون

اول کوویڈ 19 سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔ وہ 9 دن تک اس وبا کا شکار رہے۔ وہ جلد ہی معمول کی

زندگی کی طرف لوٹ آئیں گے۔خیال رہے کہ شامی انسداد کرونا کمیٹی کیایک رکن نے کہا تھا کہ

مارچ کے شروع میں کرونا کی لہرمیں تیزی دیکھی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام میں فروری

کیمہینے میں کرونا ویکسین لگوائے جانے کا عمل شروع ہوگیا تھا تاہم وبا کی تازہ لہر کے متاثرین کی

تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

شامی صدر بشارالاسد

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply