0

شارجہ ، بیٹی کو عیاشی کےلئے فروخت کرنےوالی ماں اور سہولت کار تین خواتین کو قید کی سزائیں

Spread the love

اماراتی عدالت نے لاکھوں درہم کے عوض جوان بیٹی کو فروخت کرنے کے جرم میں والدہ کو ایک سال قید کی سزا سنا دی،جنرل پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا ملزمہ نے اپنی 17سالہ بیٹی کو 5لاکھ درہم اور ایک سونے کے شیٹ کے عوض فروخت کرنے کی کوشش کی تھی جبکہ بیٹی نے اپنا بیان دیتے ہوئے کہا میری ماں نے مجھے زبردستی ہوٹل جانے پر مجبور کیا تاکہ میں خود کو ہوٹل میں موجود شخص کے سامنے پیش کروں، جس نے میری ماں کو مکروہ فعل کی خاطر بھاری رقم ادا کی ۔شارجہ کورٹ نے جسم فروشی کےلئے بیٹی کو فروخت کرنےوالی خاتون کی معاونت اور اسے اکسانے کے جرم میں دیگر تین خواتین کو بھی ایک ایک سال قید کی سزا سناتے ہوئے ملک بدر کرنے کا حکم دیا۔ شارجہ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی ماں کو خفیہ آپریشن کے دوران گرفتار کیا تھا جس کے قبضے سے بھاری تعداد میں نقد رقم برآمد ہوئی تھی۔

Leave a Reply