شادی کا دعویٰ ڈرامہ، سندھ حکومت، ولیمہ ہنی مون سے واپسی پر، حریم شاہ

شادی کا دعویٰ ڈرامہ، سندھ حکومت، ولیمہ ہنی مون سے واپسی پر، حریم شاہ

Spread the love

کراچی(جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) شادی کا دعویٰ ڈرامہ

سندھ حکومت نے معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شادی کے دعوے کو ڈرامہ قرار

دیدیا تو ارکان سندھ اسمبلی نے حر یم شاہ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کر

دیا ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر سے

شادی کا دعویٰ کرنے والی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اپنے ہونے والے شوہر کی

شناخت سے متعلق مزید کچھ تفصیلات بتائی ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے ان

کا نام خفیہ رکھا ہے۔ ساتھ ہی اعلان کیا کہ وہ آئندہ ہفتے 4 جولائی کو ہنی مون کے

لیے ترکی جا رہے ہیں اور وہاں سے واپسی پر ولیمے کی تقریب منعقد کریں گے-

جبکہ متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے حسن اقبال کو قانونی طریقے سے جواب

دینے کا بھی اعلان کیا ہے-

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے سندھ کے

صوبائی وزیرسے شادی کے دعوے کو ڈرامہ قراردیدیا ہے، اس ضمن میں ذرائع

کے مطابق وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر معاملے کی فرانزک بنیادوں پر تحقیقات

کرائی گئی، تحقیقات میں 17 وزراء، 3 مشیروں اورمعاونین خاص کو بھی شامل

کیا گیا، لیکن کسی وزیر یا رکن اسمبلی کے پاس حریم شاہ کا فون نمبر تھا اور نہ

ہی کوئی میسج ریکارڈ میں تھا۔ ذرائع کے مطابق ارکان سندھ اسمبلی نے حریم شاہ

کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کیا ہے۔

=-،-= اپنے دلہا کی شناخت خفیہ رکھنے پر مجبور ہوں، حریم شاہ

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اپنے ہونیوالے شوہر کی شناخت سے متعلق مزید کچھ

تفصیلات بتائی ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے ان کا نام خفیہ رکھا ہے، ساتھ

ہی حریم شاہ نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ ہفتے 4 جولائی کو ہنی مون کے لیے ترکی

جا رہے ہیں اور وہاں سے واپسی پر ولیمے کی تقریب منعقد کریں گے۔ نجی ٹی

وی سے گفتگو میں حریم شاہ نے کہا وہ اپنے دلہے میاں کی شناخت خفیہ رکھنے

پر مجبور ہیں، کیونکہ ان کے شوہر نے ان سے دوسری شادی کی ہے اور انہوں

نے پہلی بیوی سے اجازت نہیں مانگی۔ شوہر نے انہیں بتایا ہے کہ وہ ایک ہفتے

میں پہلی بیوی کو منالیں گے، جس کے بعد ہی وہ اپنے شوہر کی تفصیلات اور

شادی کی ویڈیوز اور تصاویر جاری کریں گی۔

=-،-= شوہر عمر میں کافی بڑے اور متحرک سیاستدان ہیں، ٹک ٹاک سٹار

میرے شوہر کھلے ذہن کے مالک ہیں اور وہ کوئی بھی چیز خفیہ رکھنے کے حق

میں نہیں، انہوں نے نکاح کیا ہے، کوئی چوری نہیں کی مگر وہ شوہر کی جانب

سے پہلی بیوی سے اجازت نہ لینے کی وجہ سے اپنے جیون ساتھی کی شناخت

چھپانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے شوہر عمر میں ان سے

کافی بڑے ہیں اور وہ نہ صرف رکن اسمبلی ہیں بلکہ صوبائی وزیر اور متحرک

سیاستدان بھی ہیں، وہ ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

انہوں نے اپنے شوہر کی وزارت اور انتخابی حلقے کی تفصیلات سمیت ان کا آبائی

ضلع یا علاقہ بتانے سے بھی گریز کیا لیکن بتایا کہ صوبائی دارالحکومت میں مقیم

ہیں۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

پاکستان کی متنازعہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے حسن اقبال کو قانونی طریقے سے

جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حسن میرے ساتھ ویڈیو بناتے تھے اور

کہتے تھے مجھے پروموٹ کرو۔ میں نے حسن اقبال کی کوئی چیز شیئر نہیں کی

ہے، میں انہیں قانونی طریقے سے جواب دوں گی۔ ٹک ٹاک سٹار نے ایک بار پھر

کہا کہ میری شادی ہو چکی ہے اور میں بہت جلد اس حوالے سے تصاویر شیئر

کروں گی۔ اس سے قبل حریم شاہ کی شیئر کردہ ایک تصویر جس میں ایک مردانہ

اور نسوانی ہاتھ دیکھا جا سکتا ہے متنازعہ بن گئی ہے۔ ٹک ٹاک سٹار کے دوست

حسن اقبال نے اس حوالے سے کہا کہ حریم شاہ نے جو تصویر شیئر کی ہے وہ ان

کی ہے، ہاتھ ان کی دوست کا ہے، حریم شاہ کا نہیں ہے۔ انہیں نہیں معلوم کہ یہ

تصویر کہاں سے اٹھائی، حریم شاہ نے خود کہہ دیا تھا کہ اس تصویر کا اس کی

شادی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

شادی کا دعویٰ ڈرامہ

Leave a Reply