شادی میں ناچ گانا بنا گراں، بغیر نکاح پڑھائے نکاح خواں چل دیئے، باراتی نالاں

شادی میں ناچ گانا بنا گراں، بغیر نکاح پڑھائے نکاح خواں چل دیئے، باراتی نالاں

Spread the love

دہلی (جے ٹی این آن لائن دلچسپ نیوز) شادی میں ناچ گانا

یہ بات ایک حقیقت ہے کہ شادی کے موقعہ پر لڑکا اور لڑکی کے والدین خوشی سے نہال ہوتے

اور جھوم جھوم کر اس خوشی کا ردعمل دیتے ہیں۔ لڑکی والے تو خوش ہوتے ہی ہیں تاہم لڑکے

والوں کی خوشی اس قدر ہوتی ہے کہ وہ تو بھنگڑے ڈال ڈال کرخوب واویلا کرتے ہیں۔ اس موقعہ

پر باراتیوں کیساتھ دولہا بھی جھومتا نظر آتا ہے، مگر ایک شادی پر دولہے کو ناچنا مہنگا پڑ گیا

کہ اس کے ناچ سے تنگ آ کر نکاح خواں نے نکاح پڑھانے سے ہی انکار کر دیا۔ باراتیوں کیساتھ

دلہے کے رقص اور مسلسل کئی گھنٹوں تک گانے بجانے پر نکاح خواں نے سخت ناراضی کا اظہار

کرتے ہوئے نکاح پڑھانے سے صاف انکار کر دیا۔

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ و عجیب خبریں =–= پڑھیں =–=

یہ واقعہ بھارتی دارالحکومت دہلی میں 21 مارچ کو پیش آیا جہاں سہرا سجائے دلہا بڑی دھوم دھام

سے بارات لے کر لڑکی والوں کے گھر پہنچا تو ڈھول کی تھاپ پر باراتیوں نے خوب رقص کیا۔

بارات کیساتھ آئے ڈی جے نے خوب اونچی آواز میں گانے بجائے جس پر دلہے اور باراتیوں نے

ڈانس کیا۔ یہ سلسلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا اور نکاح خواں کو دیا گیا وقت گزر گیا۔ شادی کے

ہنگامے اور رقص کو دیکھتے ہوئے نکاح خواں نے یہ کہہ کر نکاح پڑھانے سے صاف انکار کردیا

کہ باراتیوں کو ظہر سے گانے بجانے سے منع کیا، لیکن انہوں نے کوئی بات نہیں سنی اور عصر

کے بعد تک گانے بجاتے رہے۔

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں عید گاہ مسجد کے پیش امام سفیان نکاح پڑھانے

سے انکار کی وجہ بتا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی گھنٹے تک محلے میں ڈھول تاشے سے

ہنگامہ برپا کیے رکھا، اور منع کرنے کے باوجود ان کی بات نہیں مانی گئی، اس لیے وہ نکاح نہیں

پڑھا رہے۔ یوں دولہے میاں کے سپنوں پر اوس ڈالنے کے بعد نکاح خواں روانہ ہو گئے۔

شادی میں ناچ گانا

Leave a Reply