شادی شوہر، یاسرہ رضوی، غنا علی، متھیرا اور سوشل میڈیا

شادی شوہر، یاسرہ رضوی، غنا علی، متھیرا اور سوشل میڈیا

Spread the love

کراچی، لاہور(جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) شادی شوہر سوشل میڈیا

اداکارہ یاسرہ رضوی نے اپنے سے 10 سال چھوٹے شوہر کو زندگی کے مشکل

حالات کا بہترین ساتھی، رواں سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ

غنا علی نے شوہر کو اپنا بیسٹ فرینڈ دیدیا جبکہ اداکارہ اور میزبان متھیرا نے

خواتین سے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر کیساتھ محبت سے بادشاہ والا سلوک کریں-

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق خود سے 10 سال چھوٹے شوہر اور پروڈیوسر عبدالہادی

کیساتھ شادی سے متعلق سوالوں کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ یاسرہ رضوی نے

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک کلپ وائرال کیا، جس میں یاسرہ خود سے

کئی برس چھوٹے عبدالہادی کے ساتھ شادی سے متعلق سوال پر جواب دے رہی

ہیں اور کہتی ہیں میرے شوہر میرے بہت اچھے دوست بھی ہیں۔ اداکارہ نے بتایا

کہ ہادی نے بطور دوست میری زندگی کے مشکل لمحات میں میرا ساتھ دیا اور

میری زندگی کا عقل مندانہ فیصلہ تھا کہ میں نے شادی کے لیے دوست کو ترجیح

دی، لیکن اس شادی کے بعد مجھے سوشل میڈیا پر نامناسب لفظوں کے ساتھ پکارا

گیا جس نے کافی تکلیف پہنچائی۔ میں ایسے لوگوں کو صرف یہی کہنا چاہوں گی

کہ کاش ایسے لوگوں کو شعور ہوتا اور یہ لوگ سمجھ سکتے کہ رشتے جسم سے

بہت بڑے ہوتے ہیں،عالمی سطح پر ہم نے ہر چیز کو جسم، عمر اور وضع قطع

تک محدود کر دیا ہے جو افسوس کی بات ہے۔ شادیاں تو احساس، دوستی، اعتماد

اور ایک دوسرے کی سچائی پر چلتی ہیں، جتنی سچائی میری ہادی کو پتہ ہے کسی

کو نہیں پتہ، اچھا مرد مل جانا کسے کہتے ہیں مجھے اب سمجھ آیا ہے۔

=-،-= میرے شوہر ایک حیرت انگیز لائف پارٹنر، غنا علی

رواں سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ غنا علی نے شوہر کو اپنا

بیسٹ فرینڈ قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ دلکش

تصاویر شیئر کیں جن میں ان کے ہمراہ ان کے شوہر بھی موجود ہیں۔ تصویروں

میں دیکھا جا سکتا ہے کہ غنا علی اور ان کے شوہر اپنے گھر کے باہر موجود ہیں

اور دونوں بے حد خوش نظر آ رہے ہیں۔ غنا علی نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے

کیپشن میں لکھا کہ میرے شوہر ایک حیرت انگیز لائف پارٹنر اور میرے بہترین

دوست ہیں۔ غنا علی نے مزید لکھا کہ میں ہر نعمت کے لیے اپنے رب کا جتنا شکر

ادا کروں کم ہے۔

=-،-= شوہر کیساتھ محبت سے بادشاہ والا سلوک کریں، متھیرا کا خواتین کو مشورہ

اداکارہ اور میزبان متھیرا نے اداکارہ صدف کنول کے شوہر سے متعلق بیان پر

تبصرے کے بعد ایک سٹوری شیئر کی ہے، جس میں ان کا خواتین سے کہنا ہے

کہ اپنے شوہر کے ساتھ محبت سے بادشاہ والا سلوک کریں۔ متھیرا نے سوشل میڈیا

پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے سوالیہ پیغام شیئر کیا۔ متھیرا کی

جانب سے انسٹاگرام سٹوری شیئر کی گئی جس پر لکھا تھا کہ اپنے شوہر کے ساتھ

محبت سے بادشاہ والا سلوک کریں وہ بھی آپکو محبت سے ملکہ والی عزت دیگا،

میزبان نے اپنی سٹوری کے پیغام کے نیچے سوشل میڈیا صارفین کو صحیح یا غلط

میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کا آپشن بھی دیا۔ اداکارہ کی سٹوری میں مزید

درج تھا ہمارے معاشرے میں کئی جگہ مرد اپنے لیے بادشاہ جیسے سلوک کی

خواہش رکھتا ہے لیکن وہ اپنی ملکہ کیساتھ ویسا سلوک روا رکھنا بھول جاتا ہے۔

شادی شوہر سوشل میڈیا ، شادی شوہر سوشل میڈیا ، شادی شوہر سوشل میڈیا

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply