شادئ کرنے،طلاق لینے میں چونکا دینے والی امریتا سنگھ 62 میں داخل

Spread the love

نوے کی دہائی میں اپنی بہترین اداکاری سے بالی ووڈ میں تہلکہ مچانے والی اداکارہ امریتا سنگھ نے زندگی کی 61بہاریں دیکھ لیں۔

امریتا نے 36 سال پہلے فلم’’ بیتاب‘‘ سے بالی ووڈ میں انٹری کی تھی۔ امریتا نوے کی دہائی میں اپنے بولڈ اور بیباک انداز کے لئے اکثر سرخیوں میں رہتی تھیں۔

اس دور میں بالی ووڈ کا ہر سرکردہ اداکار۔ ہدایت کار امریتا کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا

تاہم امریتا کی جوڑی سب سے زیادہ سنی دیول کے ساتھ۔ پسند کی گئی۔سنی دیول، روی شاستری اور ونود کھنہ سے امریتا کے افئیر کے چرچے بھی خوب رہے۔

لیکن اس پنجابی لڑکی کو پسند آئے بالی ووڈ کے نواب یعنی سیف علی خان۔ دونوں کی عمر میں بارہ سال کا فرق تھا تاہم پھر بھی دونوں نے شادی کا فیصلہ اورہمسفربن گئے لیکن یہ رشتہ زیادہ دنوں تک چل نہ سکا .

میڈیا رپورٹوں کی مانیں تو سیف علی خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ امریتا انہیں گھر سے باہر نکال دیا کرتی تھیں۔ انہوں نے امریتا پر گالی دینے اور ٹارچر کرنے جیسے الزامات لگائے تھے۔

امریتا نے شادی کے بعد ہی فلمیں چھوڑ دی تھی۔ سیف۔ امریتا کے دو بچے بھی ہیں۔ جس میں ایک بیٹا ہے ابراہیم اور دوسری بیٹی ہے سارہ علی خان۔ جو فلم صنعت میں دو فلموں کے بعد ہی ایک جانی پہچانی شخصیت بن چکی ہیں۔

سیف اور امرتا کی خوشحال زندگی میں ایک ایسا طوفان آیا کہ دونوں کے تعلقات میں دراڑ پڑ گئی۔

ہوا یوں کہ سیف علی خان کی ملاقات اطالوی ماڈل روزا سے ہوئی تو انھیں اپنا دل دے بیٹھے۔ روزا کے پیار میں پاگل سیف نے امرتا کو طلاق دینے کا فیصلہ کر لیا۔

سیف اور امریتا کی شادی جتنی چونکانے والی تھی، اتنی ہی چونکانے والی ان کی طلاق کی خبر بھی تھی۔ امرتا سے طلاق کے بعد سیف روزا کے ساتھ رہنے لگے لیکن اچانک یہ رشتہ بھی ٹوٹ گیا۔

اس کے بعد سیف کا دل روزا کو چھوڑ کر کرینہ کپور پر آ گیا۔ فلم ٹشن کے سیٹ پر سیف کرینہ سے کیا ملے انہیں کے ہو کر رہ گئے۔ کرینہ اور سیف نے 2012ء میں شادی کر لی اور آج دونوں ساتھ ہیں۔

Leave a Reply