سی پیک پر بیان بےبنیاد، امریکہ سرد جنگ کی ذہنیت ترک کردے، چین

سی پیک پر بیان بےبنیاد، امریکہ سرد جنگ کی ذہنیت ترک کردے، چین

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) سی پیک بیان بےبنیاد

پاکستان میں چین کے سفارتخانے نے پاک چین کے تعلقات اور سی پیک کے

حوالے سے سبکدوش امریکی معاو ن وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا

ایلس ویلز کے حوالے سے بیان کو غیر ذمہ دار قرا ر دیتے ہوئے اس کا سخت

نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تقریر مکمل طور پربے بنیاد اوران کے پرانے

لہجے کا عکس ہے- یہ پاک چین تعلقات اورسی پیک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے

کی ایک اور ناکام کوشش ہے، ہم اس کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں-

——————————————————————————-
یہ پڑھیں: سی پیک شفاف نہیں، چین پاکستان کا قرض معاف یا چُھوٹ دے، امریکہ
——————————————————————————-

چینی سفارتخانے کے ترجمان کا مزید کہنا تھا بیجنگ نے پاکستان کو55 ملین ڈالر

کے طبی آلات اور سازوسامان عطیہ کیا ہے۔ ہم پاکستان کو مساوی شراکت دار

سمجھتے ہیں، اور کبھی اس سے ڈومور کا مطالبہ نہیں کیا۔ کرونا سے پاکستان کی

معیشت پر بہت برے اثرات مرتب ہوئے ہیں، چین اس چیلنج سے کامیابی کیساتھ

نمٹنے میں پاکستان کی مدد کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کررہا۔

امریکہ پاک چین تعلقات کا احترام کرے، ترجمان چینی سفارتخانہ

ہم پاکستان امریکہ تعلقات پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے، لیکن امید کرتے ہیں کہ

امریکہ پاک چین تعلقات کے حوالے سے احترام کا مظاہرہ کرے گا۔ غیر ذمہ دارانہ

تقریر اور بے بنیاد الزامات اس کی کوئی مدد نہیں کرینگے۔ ہم یہ بھی امید رکھتے

ہیں کہ امریکہ اپنی سرد جنگ کی ذہنیت کو بھی ترک کردے گا اور پاکستان کی

ٹھوس مدد کرے گا۔

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے، بیجنگ

چینی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ آج پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی

تعلقات کی 69 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، دونوں ملکوں نے سدابہار دوستی قائم

کی، اور اسے مستحکم کیا، بیان میں کہا گیا کہ چین پاکستان کے اپنے ترقی کے

ماڈل کی حمایت کرتا ہے، اور کبھی اسکے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کی۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

سی پیک منصوبے پر کام کرنیوالی کمپنیاں اپنے شعبے میں سب سے آگے ہیں،

کرونا وائرس کے آغاز سے اب تک سی پیک منصوبے میں زیروانفیکشن ہے جو

احتیاطی تدابیر سے ممکن ہوا، تعمیراتی کام کو بالکل نہیں روکا گیا۔

سی پیک بیان بےبنیاد

Leave a Reply