Imran Khan Prim minister Pakistan 111

سی پیک اولین ترجیح ،منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے رکاوٹیں دور کی جائیں گی،عمران خان

Spread the love

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر) وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی

اجلاس میں سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں پر پیش رفت کے ساتھ ساتھ

معیشت کے دیگر اہم شعبہ جات میں دوست ملک چین سے دوطرفہ تعاون کو فروغ

دینے پر غور کیا گیا،وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ پاک

چین دوستی کامظہر ہے، سی پیک منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور

کرنا اور ان منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرِ اعظم

نے امید ظاہر کی کہ ان کا آئندہ چند روز میں چین کا دورہ اور چینی قیادت سے

ملاقاتیں پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے اور دوطرفہ تعاون کو فروغ

دینے میں ممدومعاون ثابت ہوں گی۔بد ھ کو وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر

صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں پر پیش

رفت کے ساتھ ساتھ معیشت کے دیگر اہم شعبہ جات میں دوست ملک چین سے

دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی گفتگو کی گئی، وزیرِ منصوبہ بندی

مخدوم خسرو بختیار، وزیر توانائی عمر ایوب خان، وزیر برائے سائنس اینڈ

ٹیکنالوجی چوہدری فواد احمد، وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد، وزیر بحری امور

علی زیدی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم

بابر، چئیرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی ودیگر سینئر افسران شریک ہوئے،

وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ڈیجیٹل پے منٹ، بیٹری سٹوریج ریسرچ، زرعی

آلات کی مینوفیکچرنگ، ڈرون ٹیکنالوجی، سولر سیل مینوفیکچرنگ اور نباتات و

حیوانات سے متعلق ریسرچ جیسے اہم شعبوں کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ

جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور معیشت کے اہم شعبوں کی ترقی کے لئے پاک چین

دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے۔ وزیرِ

منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے اجلاس کو سی پیک کے تحت جاری

منصوبوں پر پیش رفت اور مختلف منصوبوں پر عمل درآمدکی رفتار کو تیز کرنے

کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے سی

پیک کے اہم منصوبے مین لائن -ون(ML-1) پر اب تک کی پیش رفت اور

منصوبے کے ممکنہ ثمرات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے

ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی

کامظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو

دور کرنا اور ان منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیرِ

اعظم نے امید ظاہر کی کہ ان کا آئندہ چند روز میں چین کا دورہ اور چینی قیادت

سے ملاقاتیں پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے اور دوطرفہ تعاون کو فروغ

دینے میں ممدومعاون ثابت ہوں گی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انگریزی

نظام تعلیم نے معاشرے کو طبقات میں تقسیم کیا، ایک ہی ملک میں تین طرح کے

نصاب چل رہے ہیں۔ دینی مدارس میں زیر تعلیم طلبا کی تقریب تقسیم انعامات سے

خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا نبی کریم? نے سب سے زیادہ

زور حصول تعلیم پر دیا، مسلمانوں نے علم سے ترقی کی، تلوار سے نہیں، تعلیم

میں کمی مسلمانوں کے زوال کی وجہ بنی، 700 سال تک تمام سرفہرست سائنس

دان مسلمان تھے، انگریزوں نے سوچ سمجھ کر مسلمانوں کا تعلیم کا نظام ختم کیا،

انگریز کے تعلیمی نظام نے طبقات پیدا کیے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا ایک

ہی ملک میں 3 تعلیمی نصاب چل رہے ہیں، نبی پاک ? نے فرمایا تعلیم حاصل

کرو، چاہے چین جانا پڑے، علامہ اقبال نے پہلے مغربی فلسفے کو پڑھا، پاکستان

ایک مقصد کے لیے بنا تھا، طلبا کو اقبالیات ضرور پڑھائیں، بچوں کو پڑھائیں

ماضی میں مسلمانوں کے عروج کی وجہ کیا تھی ؟ ہماری کمزوری ہے، تعلیم کے

میدان میں پیچھے رہ گئے۔ عمران خان نے مزید کہا ترکی اور ملائیشیا کے ساتھ

مل کر ٹی وی چینل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چینل کے ذریعے مسلمانوں کا

موقف دنیا کے سامنے رکھیں گے، اسلام کی تاریخ سے نا واقف ہیں، ترکی نے

اپنی تاریخ پر مبنی فلم بنائی ہے، ضروری ہے کہ ہم ایک قوم بنیں۔

Leave a Reply