کوئٹہ، سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن مکمل، 4 دہشت گرد ہلاک

Spread the love

سی ٹی ڈی آپریشن

کوئٹہ(جے ٹی این آن لائن نیوز) کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں سی ٹی ڈی فورس کا سرچ

آپریشن مکمل ہو گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن کے قبضے سے

بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے

اغبرگ میں خفیہ اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی فورس سمیت دیگر سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں

کی موجودگی پر سرچ آپریشن کیا، کئی گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے بعد دہشتگردوں کے زیر

استعمال کمپاونڈکی تلاشی کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران

سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کاتبادلے میں چار مبینہ دہشتگرد ہلاک اور دو

فرار ہو گئے، مبینہ دہشتگردوں کے زیر استعمال کمپاونڈ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا گیا۔ ہلاک

دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بتایا جاتا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق مبینہ دہشتگرد فورسز پر

حملوں میں ملوث رہے ہیں اور کوئٹہ میں مزید دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے اکٹھے ہوئے تھے جو

سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے بعد ناکام بنادی گئی، سکیورٹی فورسز نے علاقے

کوگھیرے میں لیکر مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

سی ٹی ڈی آپریشن

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply