سی سی پی او لاہور کا موبائل فون سننے پر وارڈن نے چالان کر دیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سی سی پی او لاہور

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) ٹریفک وارڈن نے پرائیویٹ گاڑی میں دوران

ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے اور موبائل فون سننے پر سربراہ لاہور پولیس کا

چالان کاٹ دیا۔ سی سی پی او محمد عمر شیخ صبح سویرے شہر کے مختلف

علاقوں کا دورہ کر رہے تھے۔لاہور پولیس کے سربراہ محمد عمر شیخ نے شہر

بچوں کیلئے میٹھا زہر، نوجوانوں کو اندر سے کھوکھلا کرنیوالے مشروبات

میں ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وارڈنز کی کارکردگی جانچنے کیلئے جان

بوجھ کر سیٹ بیلٹ اور موبائل فون کی خلاف ورزی کی، جس پر ٹریفک وارڈن

نے 500 روپے کا چالان کر دیا۔سی سی پی او نے چالان کی آن لائن ادائیگی کر

دی جبکہ ٹریفک وارڈن خرم سمیت 3 وارڈنز کیلئے تعریفی سند اور نقد انعام کا

اعلان کیا۔ لاہور پولیس کے سربراہ محمد عمر شیخ عام سائل کی طرح تھانہ شمالی

چھاؤنی پہنچے اور موٹر سائیکل چوری کی درخواست دی، فوری رہنمائی اور

درخواست موصول کرنے پر اہلکاروں کو شاباش دی۔سی سی پی او نے تھانہ

شمالی چھاؤنی کا جائزہ لیا اور ریکارڈ چیک کیا۔ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی سے

کرائم کی صورتحال پر بریفنگ لی۔ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی سے

کرائم کی صورتحال پر بریفنگ لی۔

سی سی پی او لاہور

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply