نئے سی این جی سٹیشنز لگانے پر عائد پابندی ختم کر دی گئی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سی این جی سٹیشنز

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر

صدارت ای سی سی اجلاس میں دس سال بعد نئے سی این جی اسٹیشنز لگانے کی

پابندی ہٹالی گئی۔اسلام آباد میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی

سی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ای سی سی نے 10 سال بعد نئے سی این جی

اسٹیشنز لگانے کی پابندی ہٹادی۔ اجلاس میں اوگرا کو آر ایل این جی پر سی این

جی اسٹیشنز لگانے کیلئے لائسنس جاری کرنے کی اجازت بھی دیدی گئی ۔ ای سی

سی نے سوئی ناردرن کوگھریلو صارفین سے گزشتہ موسم سرما کے آر ایل این

جی واجبات کی وصولی کی اجاز ت دیدی۔ اجلاس میں روس سے مزید گندم

خریداری کیلئے 3 رکنی بین الوزاتی سیکریٹری کمیٹی قائم کردی گئی جس کے بعد

پنجاب،خیبرپختو نخو ا اور پاسکو کو ایک لاکھ 10 ہزار ٹن گندم فراہم کی جائے

گی۔ ای سی سی اجلا س میں مینگریو اور میتھری گیس فیلڈ کی گیس سوئی سدرن

کو دینے او ر ٹی سی پی کی طرف سے درآمد شدہ 3 لاکھ 30 ٹن گندم صوبوں میں

تقسیم کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی ۔

سی این جی سٹیشنز

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply