0

سی این جی بندش سے دلبر داشتہ ڈرائیور نے اپنے رکشے کو آگ لگادی

Spread the love

کراچی کے علاقے گلبہار میں رکشہ ڈرائیور نے سی این جی کی بندش سے تنگ آکر رکشہ کو آگ لگا دی، پولیس نے رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔رکشہ ڈرائیورریحان کا کہنا تھا کہ مجھ پر 2مہینہ کا گھر کا کرایہ واجب الادا ہے، مالک مکان نے گھر خالی کرنے کا کہا ہے، بیوی بچوں کو روڈ پر لیکر بیٹھوں تو لوگ کہیں گے ہٹا کٹا ہوکر بھیک مانگ رہا ہے۔اس کا کہنا تھا کہ آج کسی نے بتایا کہ سی این جی کی بندش کا مسئلہ مہینے تک چل سکتا ہے، غصہ اور پریشانی میں رکشہ کو آگ لگا دی۔واضح رہے کہ اس سے قبل گلبہار خاموش کاونی میں ہی ایک رکشہ ڈرائیور نے سی این جی کی قیمتوں میں اضافے پر خود کشی کی کوشش کی تھی۔

Leave a Reply