سی ایم ہائوس میں ٹک ٹاک ویڈیو پر صوبائی وزیر برہم

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پشاور(بیورورپورٹ) مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا اجمل وزیر نے وزیر اعلی ہائوس کے پی میں

پشتو گلوکارہ کے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے عمل کو قابل افسوس قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ

وزیر اعلی ہائوس میں بنائی گئی ویڈیو کو متنازعہ بنا کر پیش کرنا پیشہ ورانہ خیانت ہے،پشتو گلوکارہ

صوفیہ کیف کی ٹک ٹاک ویڈیو پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اجمل وزیر نے کہا کہ سستی شہرت کے

لیے اس طرح کی ویڈیوز بنائی جاتی ہیں، یہ قابل افسوس ہے، سی ایم ہائوس کے لان میں نجی ٹی وی

نے پروگرام کی اجازت لی تھی۔صوبائی حکومت نے وزیر اعلی ہاس کو پبلک پراپرٹی سمجھتے

ہوئے اس میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مشروط سرگرمیوں کی اجازت دی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ

سی ایم ہائوس کے اندر نجی چینل کے نئے پشتو چینل کی لانچنگ کا پروگرام تھا، وزیر اعلی خود

یہاں مقیم نہیں ہیں، پروگرام میں بہت سے اداکاروں نے لائیو پرفارمنس کی ہے، ہال میں پریس

کانفرنس ہوتی ہے، دیگر پروگرام بھی ہوتے ہیں۔اجمل وزیر نے اپنے ٹویٹر اکانٹ کے ذریعے مزید

تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ لان سے پیوست ہال شریک فن کار اپنی تیاری کے لیے استعمال کر رہے

تھے، کسی ایک فن کار کا ہال میں تیاری کے موقع پر ویڈیو کو بہ طور اسکینڈل پیش کرنا غیر اخلاقی

ہے۔ سیاحت و ثقافت کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات کو متنازعہ نہ بنایا جائے، پشتو چینل کی

لانچنگ کے لیے وزیر اعلی ہائوس کے لان کو استعمال کرنے کی اجازت لی گئی تھی، تقریب میں

حکومتی شخصیات، سینئر صحافیوں، فن کاروں اور سول سوسائٹی سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگ

شریک ہوئے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply