0

سینیٹ قائمہ کمیٹی قومی صحت کا احسن فیصلہ،ادویات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد

Spread the love

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے وزارت کی جانب سے کابینہ کو دی گئی بریفنگ طلب کر لی .کمیٹی نے وزیراعظم سے سفارش کی ہے کہ جلد ہیلتھ اتھارٹی کی تشکیل دی جائے ۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قومی صحت کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر عتیق شیخ کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاوس منعقدہوا۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی پولیس نے بتایا ڈاکٹروں اور کلینک کی چیکنگ کیلئے پولیس چھاپے نہیں مار سکتی۔ سینٹرمہر تاج روغانی نے کہا ملک میں عطائی اور پیرامیڈیکس کا عملہ بھی ڈاکٹر بن کر مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا عطائی ڈاکٹر سے کوئی بندہ مرجائے تو وہ قاتل ہے۔ عتیق شیخ نے کہا ہوٹلز پارکس سے شیشہ ختم ہونے سے ایلیٹ کلاس کے گھروں میں چلا گیا ہے۔

کمیٹی نے وزیراعظم سے سفارش بھی کی کہ وہ قومی صحت کمیشن کے قیام کا اعلان کریں،تاکہ جعلی ڈاکٹروں جعلی کلینکس اور ادویات کا خاتمہ ہو سکے

آئی جی پولیس نے کمیٹی کو بتایا پمز ہسپتال سے جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کیا ، کوئی ایس ایچ اوقانون کے لحاظ سے ڈاکٹر کے پاس نہیں جا سکتا البتہ ڈرگ اتھارٹی کے کہنے پر جا سکتے ہیں ۔

ڈرگ اتھارٹی حکام نے کمیٹی کو بتایا اسلام آباد سے 4 جعلی ڈاکٹرز پکڑے ہیں قانون کے مطابق ان کی سزا2000 روپے جرمانہ اور 2سال قید سزا ہے۔

وزیر صحت عامرکیانی نے کمیٹی کو بتایا صحت کمیشن وزارت قانون کی جانب سے جلد مل جائے گا جسے کابینہ میںپیش کیا جائے گا۔

Leave a Reply