سینیٹ انتخابات 3مارچ کو ہونگے، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

Spread the love

سینیٹ انتخابات 3مارچ

اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر تے

ہوئے انتخابات3 مارچ میں کرانے کا اعلان کر دیا ،48نشستوں پر سینیٹ الیکشن

کیلئے پولنگ 3مارچ کو ہوگی۔تفصیل کے مطابق11مارچ

کو52سینیٹرزریٹائرہوجائیں گے ، امیدوار 12 اور 13فروری کوکاغذات نامزدگی

جمع کراسکیں گے جبکہ 15اور 16فروری تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال

ہوگی ، کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 17اور 18فروری کو دائر کی جا سکیں

گی،21تاریخ کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی جبکہ 22فروری

کو کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے۔سینیٹ انتخابات کے حوالے سے

الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں نامزد

امیدواروں کو پارٹی سر ٹیفکیٹ جاری کریں، کاغذات نامزدگی کیساتھ سر ٹیفکیٹ

منسلک کئے جائیں گے۔ ریٹرننگ افسران تعینات کردیئے گئے ہیں، وفاقی

دارالحکومت ظفراقبال اسلام آباد کے ریٹرننگ افسرہوں گے جبکہ پنجاب میں غلام

اسرار ، سندھ میں اعجاز انور چوہان آراو ، صوبہ خیبرپختونخواکے لئے شریف

اﷲ آر او ہو ں گے۔وفاقی دارالحکومت ظفراقبال اسلام آباد کے ریٹرننگ افسرہوں

گے جبکہ پنجاب میں غلام اسرار ، سندھ میں اعجاز انور چوہان آراو ، صوبہ

خیبرپختونخواکے لئے شریف اﷲ آر او ہو ں گے۔

سینیٹ انتخابات 3مارچ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply