Election Commission of Pakistan

سینیٹ انتخابات، 170 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن پاکستان نیوز) سینیٹ انتخابات کاغذات نامزدگی

الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کےلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانےوالے

امیدواروں کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ، جس کے مطابق سینیٹ الیکشن

کےلئے کل 170امیدوراوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ، پنجاب سے 29

سندھ سے 39، خیبرپختونخوا سے 51 بلوچستان سے 41 اور اسلام آباد سے 10

امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں-

=—= اسلام آباد سے 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے

وفاقی دارالحکومت سے سینیٹ کی جنرل نشستوں پر پی ٹی آئی کی جانب سے

عبدالحفیظ شیخ ،سید محمد علی بخاری اور فرید رحمن، جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب

سے سید یوسف رضا گیلانی،(ن) لیگ کی جانب سے طارق فضل چوہدری اور

محمد یوسف نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، خواتین کی ایک مخصوص نشست

کےلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانےوالوں میں پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشداور

منیرہ جاوید مرزا جبکہ (ن) لیگ کی فرح ناز اکبر ، فرزانہ شامل ہیں-

=-= یہ بھی پڑھیں : سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو، شیڈول جاری

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب سے جنرل نشستوں کے لئے 21 ، ٹیکنو کریٹ/

علماء نشستوں کے لئے تین، خواتین کے لئے مخصوص نشستوں کے لئے پانچ کل

29 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، سندھ سے جنرل نشستوں کے لئے 19

ٹیکنو کریٹ/ علماء نشستوں کے لئے گیارہ، خواتین کے لئے مخصوص نشستوں

کے لئے 9 ( کل 39 ) امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، خیبر پختونخوا

سے جنرل نشستوں کیلئے بائیس ٹیکنو کریٹ/ علماء نشستوں کے لئے 11، خواتین

کے لئے مخصوص کردہ نشستوں پر پانچ جبکہ5 اقلیتی نشستوں کے لئے کاغذات

نامزدگی جمع کروائے گئے، بلوچستان سے جنرل نشستوں کیلئے 19 ٹیکنو کریٹ/

علماء کے لئے آٹھ، خواتین کے لئے مخصوص نشستوں پر 9، جبکہ پانچ اقلیتی

نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، جبکہ وفاقی دارالحکومت

سے جنرل نشستوں پر 6، خواتین کی مخصوص نشستوں پر 4 امیدواروں نے

کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

= قارئین =-: کاوش پسند آئی ہو تو فالو کریں اپ ڈیٹ رہیں
————————————————————————

الیکشن کمیشن کے مطابق سینٹ انتخابات کے لئے چاروں صوبوں اور وفاق سے

جنرل نشستوں پر کل 87 امیدواروں، ٹیکنو کریٹ نشستوں پر 33 امیدواروں،

خواتین کے لئے مخصوص نشستوں پر کل 40 امیدواران جبکہ اقلیتی نشستوں پر

کل 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

سینیٹ انتخابات کاغذات نامزدگی

Leave a Reply