سپریم کورٹ میں ججز تقرری کی بنیاد سنیارٹی مقرر، آئینی ترمیم منظور

سینیٹ انتخابات خفیہ رائے دہی کے ذریعے ہوں گے، سپریم کورٹ

Spread the love

سینیٹ انتخابات خفیہ

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ

سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ

سینیٹ انتخابات آئین کے آرٹیکل 226 کے مطابق خفیہ رائے دہی کے ذریعے ہوں

گے۔ پیر کو عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی

بینچ نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کے لیے صدارتی ریفرنس کے

ذریعے مانگی گئی رائے پر اپنی رائے دی۔اس 5 رکنی بینچ میں چیف جسٹس گلزار

احمد کے ساتھ ساتھ جسٹس مشیر عالم، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس

اعجازالاحسن اور جسٹس یحییٰ آفریدی بھی شامل تھے۔سپریم کورٹ کے 5 رکنی

بینچ نے 4 ایک کی اکثریت سے رائے دی اور چیف جسٹس نے رائے پڑھ کر

سنائی اور بتایا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے اس رائے سے اختلاف کیا۔چیف جسٹس

نے کہا کہ سینیٹ انتخابات آئین کے تحت ہوتے ہیں اور الیکشن کمیشن کی ذمہ

داری ہے کہ وہ شفاف انتخابات کرائے اور کرپشن سے الیکشن کو محفوظ بنائے۔

عدالتی رائے میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ آئین میں ترمیم کرسکتی ہے جبکہ تمام ادارے

الیکشن کمیشن کے پابند ہیں۔اکثریتی رائے میں عدالت عظمیٰ نے کہا کہ بیلٹ پیپر

کا خفیہ ہونا حتمی نہیں ، الیکشن کمیشن 218 کے تحت حاصل اختیارات کے مطابق

جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنا سکتا ہے۔چیف جسٹس

نے کہا کہ ووٹ ہمیشہ خفیہ نہیں رہ سکتا، سپریم کورٹ 1967 میں نیاز احمد کیس

میں فیصلہ دے چکی ہے۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف

الیکشن کے لیے تمام اقدامات کرسکتا ہے، الیکشن کمیشن کرپشن کے خاتمے کے

لیے تمام ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کرسکتا ہے۔واضح رہے کہ 25 فروری کو

سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی

ریفرنس پر رائے محفوظ کی تھی۔یہاں یہ واضح رہے کہ ایوان بالا یعنی سینیٹ کے

انتخابات 3 مارچ کو ہونے ہیں اور ان انتخابات کو اوپن بیلٹ سے کرانے کے لیے

صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ سے رائے مانگی

تھی۔بعد ازاں عدالت عظمیٰ نے رائے سنائے جانے کے موقع پر اٹارنی جنرل

پاکستان، چیف الیکشن کمشنر، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو نوٹسز

جاری کیے تھے، مزید یہ کہ چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز، چاروں

صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز، اراکین الیکشن کمیشن اور دیگر کو بھی نوٹس جاری

ہوئے تھے۔یاد رہے کہ صدر کی جانب سے عدالت عظمیٰ کو بھیجے گئے ریفرنس

پر پہلی سماعت 4 جنوری 2021 کو ہوئی تھی، جس کے بعد فروری سے اس پر

روزانہ کی بنیاد پر سماعتیں ہوئی تھیں۔آرٹیکل 226 کیا کہتا ہے؟دستور پاکستان کا

آرٹیکل 226 کہتا ہے کہ دستور کے تابع تمام انتخابات ما سوائے وزیراعظم اور

وزیراعلیٰ کے خفیہ رائے دہی کے ذریعے ہوں گے۔ معاملے پر صدر مملکت

عارف علوی نے صدارتی ریفرنس کے ذریعے اس سوال کا جواب چاہا تھا کہ آیا

آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت خفیہ رائے دہی کی شرط سینیٹ انتخابات پر لاگو

ہوتی ہے یا نہیں۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے 23 دسمبر 2020 کو صدر مملکت

ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے

کرانے کے لیے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا تھا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف

علوی نے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس بھجوانے کی

وزیرِ اعظم کی تجویز کی منظوری دی تھی اور ریفرنس پر دستخط کیے تھے۔

عدالت عظمیٰ میں دائر ریفرنس میں صدر مملکت نے وزیر اعظم کی تجویز پر

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کی رائے مانگی تھی۔ریفرنس میں

مؤقف اپنایا گیا تھا کہ آئینی ترمیم کے بغیر الیکشن ایکٹ میں ترمیم کرنے کے لیے

رائے دی جائے۔صدارتی ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ خفیہ انتخاب سے الیکشن کی

شفافیت متاثر ہوتی ہے اس لیے سینیٹ کے انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے منعقد

کرانے کا آئینی و قانونی راستہ نکالا جائے۔بعد ازاں قومی اسمبلی میں اس حوالے

سے ایک بل پیش کیا گیا تھا جہاں شدید شور شرابا کیا گیا اور اپوزیشن نے اس بل

کی مخالفت کی، جس کے بعد حکومت نے آرڈیننس جاری کیا۔صدر مملکت نے 6

فروری 2021 کو سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے لیے آرڈیننس

پر دستخط کیے تھے اور اسے جاری کردیا گیا تھا، آرڈیننس کو الیکشن ترمیمی

آرڈیننس 2021 کا نام دیا گیا تھا اور اس آرڈیننس کو سپریم کورٹ کی صدارتی

ریفرنس پر رائے سے مشروط کیا گیا تھا۔آرڈیننس کے مطابق اوپن ووٹنگ کی

صورت میں سیاسی جماعت کا سربراہ یا نمائندہ ووٹ دیکھنے کی درخواست

کرسکے گا، مزید یہ کہا گیا تھا کہ عدالت عظمیٰ سے سینیٹ انتخابات آئین کی شق

226 کے مطابق رائے ہوئی تو خفیہ ووٹنگ ہوگی۔علاوہ ازیں مذکورہ آرڈیننس میں

یہ بھی کہا گیا تھا کہ عدالت عظمیٰ نے سینیٹ انتخابات کو الیکشن ایکٹ کے تحت

قرار دیا تو اوپن بیلٹ ہوگی اور اس کا اطلاق ملک بھر میں ہوگا۔

سینیٹ انتخابات خفیہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply