سینیٹ انتخابات، امیدوار فائنل کرنے کیلئے پی ٹی آئی کا پارلیمانی بورڈ قائم

سینیٹ انتخابات، امیدوار فائنل کرنے کیلئے پی ٹی آئی کا پارلیمانی بورڈ قائم

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن پاکستان نیوز) سینیٹ انتخابات امیدوار فائنل

سینٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے چناؤ کا معاملہ فائنل کرنے کیلئے حکمراں

جماعت پاکستان تحریک انصاف نے 11 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا ہے،

پارلیمانی بورڈ چیئرمین تحریک انصاف عمرا ن خان نے تشکیل دیا ہے، تین

حصوں میں ذیلی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں، صوبہ خیبر پختونخوا سے اسد قیصر،

پرویز خٹک، محمود خان اور شاہ فرمان شامل ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد

سے اسد عمر، عامر کیانی، سیف اللہ نیازی، پنجاب سے شاہ محمود قریشی،

چوہدری سرور، سردار عثمان بزدار پارلیمانی بورڈ کا حصہ ہوں گے۔

=یہ بھی پڑھیں= سینیٹ الیکشن بذریعہ اوپن بیلٹ ترمیمی بل پیش

ذرائع کے مطابق کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر، محسن

عز یز، شبلی فراز، مولانا سمیع الحق مرحوم کے بیٹے حامد الحق اور ہزارہ سے

شہزاد گل اعوان کو شارٹ لسٹ کر دیا گیا ہے۔ صوبہ پنجاب سے عبدالرزاق داﺅد،

علی خان ترین، شہباز گل، شہزاد اکبر، سیف اللہ خان نیازی اور امین اسلم کے نام

بھی شارٹ لسٹ کئے گئے ہیں۔ اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے

کامل علی آغا کا نام بھی فائنل کر لیا گیا ہے، اسلام اباد سے زلفی بخاری، بابر

اعوان، عامر مغل کے نام زیر غور ہیں جبکہ کراچی سے وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر

عبدالحفیظ شیخ، خواتین کی نشست پر نیلو فر بختیار، نگہت محمود اور نیلم ارشاد

اور دیگر کے نام زیرغور ہیں۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں

سینیٹ انتخابات امیدوار فائنل

Leave a Reply