0

سینیٹر میاں عتیق شیخ کو سیلفیاں لینے پر ڈانٹ

Spread the love

سینیٹ اجلاس میں چیئرمین سینیٹر صادق سنجرانی نے ایم کیو ایم کے سینیٹر میاں عتیق شیخ کو سیلفیاں لینے پر ڈانٹتے ہوئے سیلفی بنانے سے روک د یا ۔ جمعہ کو سینیٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کے آﺅٹ اور کورم کی نشاندہی کے بعد سینیٹر عتیق شیخ ایوان میں سلفیاں بنا رہے تھے چیئرمین سینٹ نے انہیں سلفیاں بنانے سے منع کر دیا اور کہا عتیق شیخ صاحب سیلفیاں نہ لیں،ایوان کے اندر سیلفیاں لینے کی اجازت نہیں،جس پر سینیٹر عتیق شیخ نے کہا اجلاس کی کارروائی اس وقت نہیں چل رہی،چیئرمین سینیٹ نے کہا ایوان چل رہا ہے صرف کورم کی نشاندہی ہوئی ہے۔

Leave a Reply