بڑے عہدوں پر بیٹھے چھوٹے لوگوں نے پاکستان کا کباڑا کر دیا، سراج الحق

بڑے عہدوں پر بیٹھے چھوٹے لوگوں نے پاکستان کا کباڑا کر دیا، سراج الحق

Spread the love

مردان (جے ٹی این آن لائن پاکستان نیوز) سینیٹر سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے یوٹرن پوری دنیا میں وزیر

اعظم کی پہچان بن گیا ہے۔ بڑے عہدوں پر چھوٹے لوگ بیٹھے ہیں جنہوں نے

پاکستان کا کباڑا کر دیا۔ پی ٹی آئی کی حکومت دو اڑھائی برسوں میں ہر شعبہ میں

خراب پرفارمنس دے کر اتنی بری طرح ایکسپوز ہوئی کہ اب وزیراعظم کے الفاظ

انکا ساتھ دینا چھوڑ گئے ہیں، انکی سابقہ حکمرانوں پر گند ڈالنے کی گردان اتنی

مضبوط ہے کہ اگر انہیں پانچ سال اور بھی مل جائیں تب بھی وہ یہی مشق دہرائیں

گے۔ پی ٹی آئی نے نیا پاکستان بناتے بناتے پرانا پاکستان گرا دیا ہے، اب نہ پرانا

پاکستان رہا اور نہ ہی نیا بن سکا۔ ملک میں ناکامیوں کا تسلسل ہے۔ پہلی حکومتوں

میں بھی ملک کی حالت بد تھی لیکن اب بدتر ہے۔ پی ڈی ایم والوں سے بھی پوچھنا

چاہتا ہوں آپ کا کیا ایجنڈا ہے۔ پی پی، ن لیگ نے بھی ملک پر سالہا سال حکومت

کی بتائیں عوام کیلئے کیا کیا؟ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم میں فرق کرنا دانشمندی

نہیں۔ اسمبلی میں ماؤں بہنوں کے سامنے گالیاں بکنے والوں کو اڈیالہ جیل بھیجنا

چاہیے۔ پاکستان کو امریکی ساہو کاروں سے نجات دلانے کا وقت آ گیا۔ جماعت

اسلامی عوام کی طاقت سے اس خواب کی جلد تعبیر کریگی۔

مردان میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت نے اس

موقع پر لوگوں سے عہد لیا کہ وہ پرامن جدوجہد کے ذریعے ملک کو اسلامی

جمہوری فلاحی مملکت بنانے اور پاکستان کے وسائل پر قابض ظالم اشرافیہ سے

جان چھڑانے کیلئے جماعت اسلامی کی جاری تحریک کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

اس کیساتھ ساتھ انہوں نے ملک میں پرامن اسلامی انقلاب کے حق میں پرشگاف

نعرے بھی لگوائے۔ انہوں نے جماعت اسلامی کا ایجنڈا بیان کرتے ہوئے کہا کہ

ملک میں جمہوری اور پرامن اسلامی انقلاب لاکر طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ کیا

جائیگا، سودی معیشت کے استحصالی نظام سے جان چھڑائی جائیگی۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

سینیٹر سراج الحق

Leave a Reply