صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جرم ’’عالمی واٹر گیٹ‘‘ ہے، سینیٹر ایمی کلوبچر

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن(جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)

سینیٹر اور ڈیموکریٹک صدارتی ٹکٹ کی امیدوار خاتون ایمی کلوبچر نے کہا ہے صدر ٹرمپ کیخلاف مواخذ ے کی انکوائری میں کانگریس ایک عالمی واٹر گیٹ کو منظر عام پر لے آئی ہے۔ مزید پڑھیں

صدر ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی کارروائی کو ہر صورت آگے بڑھنا چاہئے، ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار

این بی سی ٹی وی کے پروگرام میٹ دی پریس میں انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا رائے عامہ جو بھی ہو صدر ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی کارروائی کو ہر صورت آگے بڑھنا چاہئے، اب تک جو شہا د تیں سامنے آئی ہیں وہ امریکہ کے بانیوں کی رائے میں قابل مواخذہ جرائم کی تعریف پر پورا اترتی ہیں۔

خاتون سینٹر کا موا خذے کی تحریک پر ووٹنگ میں تحریک کے حق میں ووٹ دینے کا اعلان

سینیٹر ایمی نے قوم کے بانیوں میں شا مل جیمز میڈلسین کا حوالہ دیا جنہوں نے کہا تھا مواخذے کی ضرورت اسلئے ہوتی ہے تاکہ ملک کا صدر عوام کے اعتماد کو زک پہنچاتے ہوئے کسی غیر ملکی طاقت کیلئے کام نہ کر سکے ۔ وہ کہتی ہیں مجھے یہ معاملہ عالمی واٹر گیٹ لگتا ہے۔ واٹر گیٹ میں صدر نکسن نے اپنے سیاسی مخالف پر ملبہ ڈالنے کیلئے اس کے ہیڈ کوارٹر سے فائلیں چرائی تھیں جبکہ صدر ٹرمپ نے وہی کام عالمی سطح پر کیا ہے۔ ایمی نے بتایا جب سینیٹ میں موا خذے کی تحریک پر ووٹنگ ہوئی تو وہ یقیناً تحریک کے حق میں ووٹ دیں گی۔

یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف کانگریس میں ان کےخلاف اپنے صدارتی امیدوار کو شکست دینے کیلئے ایک غیر ملک کےساتھ ساز باز کرنے لے الزام میں تحقیقات جاری ہیں، اس ضمن میں انہیں کانگریس کی جوڈیشری کمیٹی آئندہ ہفتے انہیں طلب کر چکی ہے لیکن امریکی صدر نے پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے

سینیٹر ایمی کلوبچر

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply