Punjab Lock Down

ہفتے میں5روز کاروبار ، 2چھٹیاں،سینیما، مزارات مکمل بند ،این سی او سی

Spread the love

سینیما مزارات مکمل بند

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں

کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ٰٓاین سی او

سی نے سینٹر نے پابندیاں مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی وبا کا

پھیلاؤ روکنا ہوگا، اس سلسلے میں تمام اضلاع میں ایس او پیز پر عملدرآمد سخت کرایا جائے گا۔

ایمرجنسی کے سوائے نقل وحرکت کی اجازت نہیں ہوگی، ہفتے میں 2 روز کیلئے کاروبار مکمل بند

رہیں گے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کے زیر صدارت اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ

آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز ویڈیو لنک

کے ذریعے شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال پر

تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام اضلاع میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے پر اتفاق کرتے ہوئے

اس بات کا عہد کیا گیا کہ کورونا کا پھیلاؤ ہر حال میں روکنا ہوگا۔این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا

گیا ہے کہ ہفتے میں 2 روز کیلئے کاروبار مکمل بند رہیں گے۔ اس دوران ایمرجنسی کے سوائے نقل

وحرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ کاروباری بندش کے ایام کا تعین صوبائی حکومتیں کریں گی۔اس کے

علاوہ 300 افراد کے اجتماع کی اجازت ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط کرتے ہوئے فیصلہ کیا

گیا ہے کہ شادی ہالز میں تقریب پر پابندی ہوگی جبکہ سینما گھر اور مزارات بھی بند رہیں گے۔۔این

سی او سی کے مطابق ملک بھر میں سینما اور مزارات مکمل بند رہیں گے۔اعلامیے میں کہنا ہے کہ

اسپورٹس، تہوار، ثقافتی اور دوسری تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ بند مقامات پر ہونے والے

تمام ثقافتی، موسیقی اور مذہبی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔اعلامیے کے مطابق 300 افراد تک آؤٹ ڈور

شادی تقریبات کی رات 10 بجے تک اجازت ہوگی تاہم شادی کی آؤٹ ڈور تقریبات 2 گھنٹے کیلئے

ہوگی جبکہ کسی ان ڈورتقریب کی اجازت نہیں ہوگی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں ہر قسم

کی ان ڈور ڈائننگ پر پابندی لگادی گئی اور رات 10 بجے تک صرف آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت

ہوگی جبکہ تمام تفریحی پارک بند رہیں گے تاہم واک اور جوگنگ ٹریک کھلے رہیں گے۔اعلامیے میں

بتایا گیا ہے کہ تمام سرکاری، نجی دفاتر اور عدالتوں میں 50 فیصد گھر سے کام کرنے کی پالیسی

اختیارہوگی۔ انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد گنجائش کے ساتھ چلائی جائے گی، ریل سروس 70

فیصد گنجائش کے ساتھ چلائی جائے گی جبکہ عدالتوں میں لوگوں کی موجودگی کو کم کیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاق کی تمام اکائیاں ماسک پہننے کو لازمی بنائیں گی، اس کے علاوہ

گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں سیاحتی مقامات پر ٹیسٹنگ پوائنٹس بنانے کا بھی

فیصلہ کیا گیا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ این سی او سی کے فیصلوں پر عمل درآمد فوری طور

کیا جائے گا اور اِن فیصلوں کا اطلاق 11اپریل تک رہے گا تاہم7 اپریل کو صورتحال کا دوبارہ جائزہ

لیا جائے گا۔تعلیمی اداروں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ تعلیمی شعبے سے متعلق فیصلوں کا 24

مارچ کو جائزہ لیا جائے گا۔لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 14.7 فیصد تک ہوگئی

ہیکورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 29

شادی ہالز، متعدد دکانیں اور ریسٹورنٹس سیل کر دیئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار

نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 22

میرج ہالز اور 08 دکانوں کو سیل کیا۔ سسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے 07 میرج ہالز، 04 دکانوں

اور 02 ریسٹورنٹس کو سیل کیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کارروائی کی گئی۔ ڈی سی

لاہور مدثر ریاض نے میرج ہالز میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے لئے ہدایات

جاری کر رکھی ہیں۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق

کورونا وائرس سے 20 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 863 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 30 ہزار 471 ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے

دوران 3 ہزار 669 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 99 ہزار 40، سندھ میں 2 لاکھ 63

ہزار 290، خیبر پختونخوا میں 80 ہزار 37، بلوچستان میں 19 ہزار 342، گلگت بلتستان میں 4 ہزار

972، اسلام آباد میں 52 ہزار 86 جبکہ آزاد کشمیر میں 11 ہزار 704 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر

میں اب تک 98 لاکھ 17 ہزار 491 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار

498 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 83 ہزار 538 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار

423 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 20 افراد جاں بحق ہوئے

جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 863 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 982، سندھ

میں 4 ہزار 479، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 215، اسلام آباد میں 545، بلوچستان میں 203، گلگت

بلتستان میں 103 اور ا?زاد کشمیر میں 336 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ

رشید نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ایس او پیز کی خلاف ورزی

پر جرمانہ اور گرفتاری بھی ہو سکتی ہے۔کورونا وائرس کی تیسری لہر سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ

شیخ رشید کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہربہت

تیزی سے پھیل رہی ہے، ہم سب پر فرض ہے کہ مل کر کورونا کے خلاف لڑیں، تاجر ہفتے ہیں دو

روز اپنے کاروبار بند رکھیں، عوام ماسک کا استعمال کریں، ہاتھوں کو سینیٹائیز کریں اور اجتماعات

سے گریز کریں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ این سی او سی کی ہدایت کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144

نافذ ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور گرفتاری بھی ہو سکتی ہے۔ سول ایوی ایشن

اتھارٹی نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ، جس میں

دوران پرواز فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی

تیسری لہر شدت اختیار کرنے لگی ہے، اس سلسلے میں کورونا وائرس کی روک تھا م کیلئے سول

ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری

ہدایت نامہ جاری کردیا ہے ، ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے اس حوالے سے نوٹیفیکشن

جاری کیا۔جس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کو دوران پرواز فیس ماسک کا استعمال

لازمی قرار دیتے ہوئے کہا تمام ایئرلائینز ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔نوٹیفیکشن میں بین

الاقوامی پرواز کے مسافروں اور کیبن کریو کو پاکستان سفر کیلئے ہیلتھ ڈیکلریشن فار م پر کر نا

لازمی قرار دیا ، محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ڈیکلریشن فارم میں مسافر کو سفری

تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ مسافر نے سفر سے 5دن پہلے افریقہ ،

جنوبی امریکہ کے درمیان سفر تو نہیں کیا، مسافر نے گزشتہ 14دنوں کے درمیان کن ممالک کا سفر

کیا ہے بتانا لازمی ہوگا جبکہ چارٹرڈ ، پرائیویٹ فلائٹس کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمدلازم ہوگا۔سی

اے اے کا کہنا ہے کہ مسافر اپنی ہی سیٹ پر سفر کریں گے ،نشست تبدیل کر نے کی اجازت نہیں ہو

گی جبکہ بین الاقوامی مسافروں کو پاکستان پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازم ہوگا اور مسافروں

کو سوار کرنے سے پہلے طیارے کو ڈس انفیکٹ کرایا جائے۔

کورونا

سینیما مزارات مکمل بند

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply