0

سینما گھروں سے تفریحی ٹیکس وصولی کے احکامات جاری

Spread the love

لاہورہائی کورٹ نے سینما گھروں سے تفریحی ٹیکس وصول کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ گزشتہ روز تفریحی ٹیکس وصول نہ کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

اس موقع پر درخواستگزارنے دوران سماعت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا محکمہ ایکسائز نے چہیتوں کو نوازنے کے لیے قومی خزانے کو بھی داو پر لگا دیا، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے 765 دن گزرنے کے بعد بھی سینما گھرو ں سے تفریحی ٹیکس وصول نہ کیا، قانون 1958 کے تحت محکمہ ایکسائزیہ ٹیکس روزانہ وصول کرنے کا پابند ہے۔

عدم وصولی سے قومی خزانے کو سالانہ کروڑوں روپے کے خسارے کا سامنا ہے، بھارتی فلموں کی نمائش سے حاصل ہونے والی آمدن ٹیکس کٹوتی کے بغیر ہی بھارت جانے لگی ہے،جو متعلقہ حکام کی غفلت مجرمانہ ہے، درخواستگزار کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے6 ہفتوں میں محکمہ ایکسائز کو قانون پر عمل درآمد کے احکامات جاری کردیئے اور سینما گھروں سے تفریحی ٹیکس وصول کرنے کا حکم دے دیا۔

Leave a Reply