0

سینما بنانے کیلئے سبسڈی دی جاسکتی ہے تو حاجیوں کو کیوں نہیں؟عبد الغفور حیدری

Spread the love

چیئرمین سینٹ قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور سینیٹرمولانا عبد الغفور حیدری نے حکومت سے حج سبسڈی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کیسی اسلامی فلاحی ریاست ہے جو حاجیوں کو حج پر جانے سے روک رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امورسینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی اجلاس بلایا وزیر مذہبی امور نہ آئے جب بعد میں پوچھا تو کہا ایک لاکھ ستاون ہزار اضافہ سے انکار کیا گیا کابینہ نے منظوری دی تو ایک لاکھ ستاون ہزار اضافہ منظوری دی گئی سینٹ قائمہ کمیٹی نے کراچی حاجی کیمپ کا دورہ کیا وزیر اور سیکرٹری اجلاس میں نہیں آئے وزارت نے بتایا کہ ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ بتائی وزارت والے خود ہی مفتی بن جاتے ہیں زراعت بجلی کھاد پر سبسڈی دیتے وہ جائز تو حج کے لئے ناجائز کیسے ہوگیا قائمہ کمیٹی نے حج سبسڈی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے بھارت سبسڈی دے رہا تو اسلامی فلاحی ریاست کیوں نہ دے وزارت کے دوسو سے زائد ملازمین اور وفودکے اخراجات حاجیوں کے پیسوں سے دیئے جاتے ہیں استطاعت کا بہانہ گھڑ کر جان چھڑائی جارہی ہے ڈالر اضافہ بے شک شامل کرلیں مگر سبسڈی دے دیں سینما بنانے کے لئے سبسڈی دی جاسکتی ہے تو حج کے لئے ناجائز کیسے ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ وزارت مذہبی امور میں حج قرعہ اندازی نام نہاد ہوتی ہے۔وزارت مذہبی امور اپنے دو سو ملازمیں حاجیوں کے پیسے سے مفت حج کرواتی ہے۔ ۔ وزرا کہتے ہیں کہ جن کے پاس حج کرنے کی استطاعت نہیں وہ حج کیلئے نہ جائیں ۔

Leave a Reply