سینئر اداکار حبیب برسی

فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار حبیب کی 5ویں برسی آج منائی جائے گی

Spread the love

سینئر اداکار حبیب برسی

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار حبیب کی 5ویں

برسی آج ( جمعرات) کے روز منائی جائے گی ۔اداکارہ حبیب کا اصل نام حبیب

الرحمان تھا، ان کا شمار فلم کے تعلیم یافتہ فنکاروں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے

گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے انگلش بعد ازاں اردو اور فارسی میں ایم اے کیا۔

وہ ایریگیشن اور بعدازاں سول ایوی ایشن میں بھی ملازم رہے۔ وہ حادثاتی طور پر

فلم انڈسٹری میں آئے لیکن انہیںبہت جلد کامیابی ملی تو انہوں نے اسے مستقل

پروفیشن بنالیا۔1956 میں حبیب اپنے چند دوستوں کے ہمراہ فلم کی شوٹنگ

دیکھنے گئے جہاں ہدایتکار لقمان اپنی فلم لخت جگر کی شوٹنگ میں مصروف

تھے، لقمان نے انہیںدیکھ کر مختصر کردار میں اسی فلم میں کاسٹ کیا اور

انہیںپہلے ہی سین میں ملکہ ترنم نور جہاں کے ساتھ کام کا موقع ملا۔ اس کے بعد

انہیںنذیر اجمیری کی فلم شہرت میں کاسٹ کرلیا گیا اور یوں ان کا فلمی سفر شروع

ہوگیا۔فلم شہرت کے بعد انہیںمسعود پرویز کی فلم زہرعشق میں کاسٹ کیا گیا جس

میں انہیںمسرت نذیر کے مقابل کام کا موقع ملا اور فلم سپرہٹ ہونے سے انہیںفلم

انڈسٹری میں جگہ بنانے کا موقع مل گیا۔ ان کی کامیاب فلموں میں آدمی، گمراہ،

کالاپانی، ایاز، ماں کے آنسو، اولاد، غزالہ، وقت، دیوداس، سازش، شکریہ، آخری

دا ئواور پردیس شامل ہیں۔حبیب نے بہت سی پنجابی فلموں میں بھی کام کیا۔ ان

فلموں میں موج میلہ، بابل دا ویہڑہ، میلہ دو دن دا، لنگوٹیا، بازی جت لئی، رنگو

جٹ، ات خدا داویر، پیار نہ منے ہار، چن چودہویں دا، ٹیکسی ڈرائیور، خلیفہ،

دومٹیاراں، مکھڑا چن ورگا اور چن شیر قابل ذکر ہیں جبکہ انہوں نے دو سندھی

فلمیں پروڈیوس اور ڈائریکٹ بھی کیں۔اداکار حبیب مختصر علالت کے بعد 25

فروری 2016 کو جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے ۔

سینئر اداکار حبیب برسی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply