Legend Actress Nisho Begum 96

لاہور میں فلمسازی تک انڈسٹری کی بحالی میں مشکلات درپیش رہیں گی، نشو بیگم

Spread the love

لاہور(جتن آن لائن شوبز نیوز)

سینئر اداکارہ نشو بیگم نے کہا ہے جب تک تسلسل کے ساتھ لاہور سے فلمسازی کا سلسلہ شروع نہیں ہو گا اس وقت تک فلم انڈسٹری کی بحالی میں مشکلات درپیش رہیں گی، کراچی سے فلموں کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد فلم بینوں کواچھی فلمیں دیکھنے کو ملی ہیں لیکن لاہور کی فلم انڈسٹری کو بھی دوبارہ فعال کرنا ہوگا۔ مزید پڑھیں

انڈسٹری سے منسلک تمام لوگ ملکر لائحہ عمل مرتب کریں، لیجنڈ اداکارہ

ایک انٹر ویو میں سینئر اداکارہ نشو بیگم نے کہا فلم انڈسٹری کی بحالی کے حوالے سے کراچی کے فلمساز اپنا کردار ادا کررہے ہیں لیکن ضروری ہے کہ لاہور سے بھی فلمسازی کا باقاعدگی سے آغاز ہو اور یہاں بھی تسلسل کے ساتھ فلمیں بنیں۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ لاہور کی فلم انڈسٹری دوبارہ اسی طرح ترقی کرے جس طرح آج سے تین سے چار دہائیاں پہلے تھی اور اس حوالے سے کسی فرد واحد نے نہیں بلکہ انڈسٹری سے منسلک تمام لوگ ملکر لائحہ عمل مرتب کریں اور سرمایہ کاری لانے کیلئے ملاقاتیں کی جائیں۔

Leave a Reply