ارطغرل غازی کی سیلجان خاتون ممتا کے درجہ پر فائز، مریم نفیس نے کی شادی

ارطغرل غازی کی سیلجان خاتون ممتا کے درجہ پر فائز، مریم نفیس نے کی شادی

Spread the love

انقرہ، کراچی (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) سیلجان خاتون ممتا درجہ

اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ارطغرل غازی میں سیلجان خاتون

کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ دیدم بالچن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے،

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے فیملی

میں اس نئے اضافے کی خوشخبری مداحوں کو سنائی۔ انہوں نے بیٹے کا نام عالی

جان رکھا ہے، جس کا تذکرہ انہوں نے اپنی پوسٹ میں کیا۔ اداکارہ نے تصاویر

شیئر کرتے ہوئے بیٹے کے چہرے کو واضح نہیں کیا اور ایک ایموجی کے

ذریعے چہرے کو چھپا دیا۔ سیلجان خاتون نے کچھ دن پہلے ہی اپنی انسٹاگرام

پوسٹ میں بتایا تھا کہ انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے والی ہیں کیونکہ کچھ دن میں

ہی وہ ننھے مُنے بچے کی والدہ بن جائیں گی۔ ترک اداکارہ گزشتہ سال اپنے

منگیتر جان ایدین کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں جس کی تصاویر

انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر اکانٹ پر شیئر کی تھیں۔

=-.-= اداکارہ مریم نفیس نے بھی خاموشی سے نکاح کرلیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نئی ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ مریم نفیس نے لاک

ڈاؤن کے دوران خاموشی سے نکاح کرلیا۔ مریم نفیس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ

ایپ انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی دلکش تصاویر شیئر کیں جن میں انہوں نے

خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ ان کے شوہر نے سفید کرتا پہنا ہوا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں مریم نفیس بےحد دلکش لگ رہی ہیں جبکہ

وہ اور ان کے شوہر اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر بہت خوش اور اللہ

تعالی کے شکرگزار بھی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی بتایا کہ

ان کا نکاح 27 رمضان کو ہوا۔ مریم نفیس کی پوسٹ پر شوبز ستاروں اور مداحوں

کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ اداکارہ کے نکاح کی

تصاویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر بھی کی جارہی ہیں۔

سیلجان خاتون ممتا درجہ

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

Leave a Reply