نومنتخب ایرانی صدر سید ابراہیم ریئسی کا جوبائیڈن کیساتھ ملاقات سے انکار

نومنتخب ایرانی صدر سید ابراہیم ریئسی کا جوبائیڈن کیساتھ ملاقات سے انکار

Spread the love

تہران، واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) سید ابراہیم ریئسی انکار

ایران کے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی نے امریکی ہم منصب سے ملاقات،

میزائل پروگرام اور خطے کے عسکری گروپوں کی حمایت ترک کرنے کے

معاملے پر مذاکرات سے انکار کر دیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق ایران کے نئے صدر

ابراہیم رئیسی نے پہلی پریس کانفرنس میں صدر جو بائیڈن کو جوہری معاہدے میں

شمولیت کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران پرعائد پابندیاں ختم کر کے امریکا اپنی

سنجیدگی ثابت کر سکتا ہے تو ٹھیک ورنہ اس سے کم پر کوئی بات چیت نہیں ہو

گی۔ نومنتخب ایرانی صدر سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے امریکی ہم

منصب سے ملاقات کریں گے تو ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ” نہیں “۔

=-= دنیا بھر سے مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

اسی طرح میزائل پروگرام کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں

ایرانی صدر نے کہا کہ میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ ایران کے

نئے صدر کے بارے میں عالمی قوتوں نے ان کے سخت گیر نظریات کے باعث

پہلے ہی تشویش کا اظہار کیا تھا اور اپنی پہلی پریس کانفرنس میں ہی صدر سید

ابراہیم رئیسی نے سخت موقف اختیار کیا ہے۔ ایران کے نئے صدر کے اس بیان پر

تاحال وائٹ ہاﺅس کی جانب سے کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔ امریکا نے 1988ء

میں 5 ہزار سے زائد سیاسی قیدیوں کو پھانسی کی سزا دینے کے الزام پر سید

ابراہیم رئیسی پر پابندی عائد کر دی تھی جب وہ ڈیتھ پینل میں بطور پراسیکیوٹر

شامل تھے۔

=-.-= پالتو کتے کے مرنے سے امریکی صدر جوزف جو بائیڈن غم میں مبتلا

امریکی صدر کا عزیز ترین پالتو کتا چیمپئن 13 برس کی عمر میں چل بسا جس

سے وہ شدید غم میں مبتلا ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کے آفیشل

ٹوئٹر اکانٹ پر چیمپئن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک پیغام شیئر کیا گیا

ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن کی اہلیہ ڈاکٹر جِل بائیڈن نے بھی کتے کے مرنے پر

گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایک پوسٹ ٹوئٹر کی زینت بنائی۔ جوبائیڈن نے

اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہماری فیملی نے ایک پیار کرنے والے چیمپئن کو خیرباد

کہہ دیا ہے، میں اسے بہت یاد کروں گا۔ بیان میں کہا گیا کہ چیمپ سے امریکی

صدر کو جذباتی لگاﺅتھا جس کی یوں اچانک موت نے انہیں شدید غم میں مبتلا

کردیا ہے۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

واضح رہے ٹرمپ کے چار سالہ دور میں وائٹ ہاﺅس میں کوئی کتا یا دوسرا پالتو

جانور نہیں رہا تاہم جوبائیڈن کی آمد کے ساتھ ہی وائٹ ہاﺅس میں کتوں کی بھی

واپسی ہو ئی تھی۔ چیمپ نامی جرمن شیفرڈ صدر بائیڈن کیساتھ 2008ء سے تھا۔

سید ابراہیم ریئسی انکار

Leave a Reply