231

سیالکوٹ، پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر ورکنگ بائونڈری پر6 ایمرجنسی ریلیف کیمپ قائم

Spread the love

ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی ممکنہ جارحانہ طرز عمل کے پیش نظر ضلع سیالکوٹ میں انتظامیہ کی جانب سے 6ایمرجنسی ریلیف کیمپس قائم کردیئے گے۔ جہاں متاثرین کو رہائش، کھانے پینے اور میڈیکل کے علاوہ مال مویشی کیلئے چارہ, ونڈا اور ویٹنر ی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ سیالکوٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ ڈی سی سیالکوٹ سید بلال حیدر نے تمام متعلقہ محکموں کے مقامی حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ورکنگ باؤنڈری پر بسنے والے پاکستانی شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ہر ممکن انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور ضمن میں تمام وسائل مہیا کئے جائیں گے.ڈی سی نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ پھوکلیان, چپراڑ, سجیت گڑھ, ہڑپال, چارواہ اور گورنمنٹ اسلامیہ کالج سیالکوٹ میں قائم ریلیف کیمپس میں اسٹینڈ بائی جنریٹرز رکھا جائے.اجلاس میں فلڈ مینجمنٹ پلان 2019ء کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ڈی سی نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سیالکوٹ کے ممبران کو ہدایت کی کہ پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ٹائم لائن کے اندر فلڈ فائٹنگ ارینجمنٹ مکمل کئے جائیں. ڈی سی ضلع اور تحصیل کی سطح پر انسپکشن کمیٹیاں تشکیل دیتے ہوئے ہدایت کی انسپکشن کمیٹی ندی نالوں کے حفاظتی بندھوں اور پشتوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے علاوہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی, ریسکیو1122, ضلع کونسل, میونسپل کارپوریشن اور کمیٹیوں کے پاس موجودفلڈ فائیٹنگ آلات اور سامان کی چانچ پڑتال کرکے رپورٹ پیش کریں گی۔ڈی او ایمرجنسی سید کمال عابد نے بتایا کہ ریسکیو اسٹیشن مقامی کمیونٹی تعمیر کرکے دے گی اس کے علاوہ تمام یوٹیلٹی کے بلز بھی کمیونٹی نے اپنے ذمہ لئے ہیں ۔ جبکہ ریسکیو1122کی جانب سے ایمبولینس سروس فراہم کی جائے گی ۔دریں اثناں ڈی سی نے انسدادڈینگی کے سلسلہ میں ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام محکموں کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی کے تدارک کیلئے تمام سرکاری عمارتوں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور سرکاری دفاتر کا ماحول خشک اور صاف ستھرا ہونا چاہئے تانکہ ڈینگی کو پھیلنے کا موقع نہ ملے ۔ ا قبل ازیں ڈی او ایمرجینسی کمال عابد نے ڈی ڈی ایم اے اور ریسکیو1122کی کارکردگی بارے شرکاء اجلاس کو بریفنگ دی ۔

Leave a Reply