jtn jaiza3

ایک دوسرے کے دست و گریباں سیاسی جماعتوں کا دوہرا معیار

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) سیاسی جماعتیں دوہرا معیار

مملکت خداداد پاکستان کے سینئر صحافیوں نے سینیٹ میں بلامقابلہ امیدوار منتخب

ہونے پر سوالات اٹھا دئیے۔ سینیٹ الیکشن پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئر تجزیہ

کاروں کا کہنا ہے کہ ڈسکہ میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے مابین ضمنی

الیکشن میں لڑائی کے دوران دو افراد مر گئے لیکن سینیٹ میں یہ دونوں اکٹھے ہو

گئے۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن نے پنجاب میں سینیٹ انتخابات میں ووٹ کو

اتنی عزت دی کہ ووٹ کا حق ایکسرسائز ہی نہیں کرنے دیا، دونوں پارٹیاں ویسے

لڑتی رہتی ہیں لیکن پنجاب میں ایک دوسرے کے امیدوار جتوا دئیے۔ پنجاب کے

سینیٹ انتخابات میں پیپلز پارٹی کیساتھ ساتھ چودھری پرویز الہٰی کا بھی بڑا کردار

ہے، بہتر ہو گا اپوزیشن ڈیل کے محرکات سب کے سامنے کھل کر لے آئے۔

=قارئین=: خبر اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپوزیشن کہتی ہے کہ اب جو بھی ملاقات ہو گی چھپ کر نہیں ہوگی۔ یہ ڈیل کس

چھپی ہوئی ملاقات کے نتیجے میں ہوئی یہ بھی بتا دیں، جبکہ ایک سینئر تجزیہ

کار نے تو اتنے تک کہا پنجاب میں سینیٹ امیدواروں کے بلا مقابلہ منتخب ہونے

پر پرویز الہٰی اور عثمان بزدار کے نصیب کو سلام پیش کرتا ہوں۔ پنجاب میں

سینیٹ انتخابات میں حکومت اپوزیشن اتفاق رائے جمہوریت کا حسن ہے تو کورونا

وباء اور مسئلہ کشمیر پر کیوں نہیں ہوا، حکومت اور اپوزیشن دونوں پہنچے ہوئے

لوگ ہیں۔ جب اپنا فائدہ نظر آتا ہے اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ تمام جماعتوں نے پنجاب

میں سینیٹ انتخابات کے لئے سپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے مرکزی

رہنما چوہدری پرویز الہٰی سے رابطہ کیا، جنہوں نے مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی

اور پی ٹی آئی سے بات کر کے ان کے امیدوار واپس کروا دئیے۔ ایک اور سینئر

صحافی نے کہا کہ یہ کہاں کی جمہوریت ہے کہ ایک سیٹ کے لئے 45 ووٹوں کی

ضرورت ہے لیکن دس ووٹوں والا امیدوار سینیٹر منتخب ہو گیا۔ اسی طرح فرحت

اللہ بابر بھی سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں، ایسے ہی اقدامات سے تو جمہوریت کمزور

ہوتی ہے، جمہوریت میں لوگوں کو حق دینا چاہیے۔ ہار جیت ہر جگہ ہوتی ہے،

انہیں ٹیسٹ کرنا چاہیے۔

سیاسی جماعتیں دوہرا معیار

=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

Leave a Reply