سہیل محمود کی اعلیٰ عہدے پر تعیناتی کا امکان

Spread the love

سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے ریٹائرمنٹ پر ہائی کمشنر برائے بھارت سہیل محمودکے ملک کا اعلیٰ سفارتکار بننے کے سب سے زیادہ امکانات ہیں۔تہمینہ جنجوعہ، جو پاکستان کی پہلی خا تو ن سیکریٹری خارجہ ہیں جو 17 اپریل کو ریٹائر ہوں گی۔انہوں نے 2 سال تک اس عہدے پر فائز رہ کر اپنی خدمات سر انجام دیں۔2013 اور 2017 کی طرح اس مرتبہ سیکر یٹر ی خارجہ کے عہدے کےلئے خاص مقابلہ سامنے آنے کے امکانات کم ہیں۔گزشتہ مقابلے میں صورتحال کچھ ایسی خراب ہوئی جس کی وجہ سے سابق ہائی کمشنر برائے بھارت عبدالباسط نے استعفیٰ دیا تھا جو کسی زمانے میں دفتر خارجہ کے سب سے اہم رکن تھے۔2013 کے مقابلے کو اس لیے بھی توجہ حاصل ہوئی تھی کیونکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عبد الباسط کو جرمنی، جہاں وہ سفیر کے عہدے پر تعینات تھے، سے واپس بلا کر پاکستانی سفیر تعینات کردیا تھا تاہم ان کا عہدہ سنبھالنے سے قبل حکومت نے ان کی نامزدگی کو اعزاز چوہدری سے تبد یل کردیا تھا۔حالیہ مقابلے میں یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسم برگ کی سفیر نغمانہ ہاشمی کو سب سے زیادہ سینئر ہونے کا رتبہ حاصل ہے جبکہ سہیل محمود دوسرے ، اٹلی کے سفیر ندیم ریاض تیسرے اور جرمنی میںسفیر جوہر سلیم چوتھے نمبرپرہیں۔اس مقابلے کےلئے دیگر ناموں میں متحدہ عرب امارات کے معظم احمد بھی شامل ہیں تاہم وہ سینئرہونے کے حساب سے ان تمام افراد سے نیچے ہیں۔نغمانہ ہاشمی کے حوالے سے کئی افراد کا ماننا ہے انہیں اس مقابلے میں زیادہ ترجیح نہیں دی جائےگی کیونکہ وہ بھی جلد ریٹائرمنٹ ہونےوالی ہیں

Leave a Reply