sachi kahaniya jtnonline2

سہاگ رات کو دلہن کی پراسرارموت، ولیمے والے دن محبوب نے کیا محبوبہ کو قتل

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن سچی کہانیاں) سہاگ رات دلہن موت

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں سہاگ رات کو دلہن کی

پراسرار موت ہو گئی۔ ثمرین نامی لڑکی تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جاتے

ہوئے دم توڑ گئی۔

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق لاہور میں خوشیوں بھرا گھر ماتم میں تبدیل ہو گیا۔ ڈیفنس سی

کے علاقہ میں شادی کی پہلی رات ہی نئی نویلی دلہن کی موت ہو گئی جس سے

گھر والوں پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ پولیس کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے جندراں

کے رہائشی نصیر کی ثمرین نامی خاتون سے شادی ہوئی، سہاگ رات کو اچانک

ثمرین کی حالت خراب ہوگئی جسے تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کیا

جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئی۔ ثمرین کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ

خانے منتقل کرد یا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ورثاء نے قانونی کارروائی کرنے

سے انکار کر دیا ہے۔

=-= فیصل آباد میں معمولی تلخی پر دولہا بنا دلہن کا قاتل

فیصل آباد میں چند روز قبل پسند کی شادی کرنیوالے دولہا نے ولیمے والے دن

اپنی دلہن کو قتل کر کے فرار ہوگیا جسے گزشتہ روز گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے

مطابق فیصل آباد کے علاقے 66 دھاندرہ میں دولہے نے ولیمے کے روز جھگڑا

ہونے پر اپنی بیوی کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ دونوں کی

شادی پسند کی تھی اور نکاح ایک روز قبل ہوا تھا۔ مقتولہ کے والد کا کہنا تھا ان

کی بیٹی کا نکاح ملزم کی پھوپھی کے گھر ہوا تھا، تاہم نکاح خواں نے ان سے

اجازت لے کر ہی نکاح پڑھوایا اور سر پر ہاتھ رکھ بیٹی کو رخصت کیا لیکن پھر

اطلاع ملی ان کی بچی کو گولی مار کر قتل کردیا گیا، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے

ہسپتال منتقل کردی گئی جبکہ تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے

واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

سہاگ رات دلہن موت

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply